2024 March 28
ہمارے بارے میں
بخش فقہ

اس حصے میں مندرجہ ذیل تحقیقات انجام دی گئیں ہیں:

ابواب فقهى:

 باب طہارت سے لے کر باب دیات تک منظم طور پر شیعہ کی 80 فقہی کتب سے اور اہل سنت کی 150 فقہی کتب سے تمام ابواب کی ایک تفصیلی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ان اہل سنت میں حنبلى ، حنفى، شافعى، مالكى، زيدى اور ظاهرى شامل ہیں۔

رسائل فقهى:

شہر مقدس قم اور دوسرے شہروں کے کتابخانوں میں موجود تمام فقہی کتب کہ جو مفید تھیں، انکی ایک فہرست بنائی گئی ہے۔

کتابوں کا تعارف:

اس حصے میں مورد بحث ہر ایک فقہی کتاب کا مکمل تعارف لکھا گیا ہے، کہ اس تعارف میں کتاب کا موضوع، مؤلف، کتاب تالیف کرنے کی تاریخ، کتاب چھپنے کی تاریخ، کتاب کی جلدوں کی تعداد، کتاب کے کیے گئے ترجمے، کتاب پر لکھی گئی شرحیں وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔

مؤلفین کا تعارف:

اس حصے میں مورد بحث ہر ایک مصنف کے بارے میں تعارف کو ذکر کیا گیا ہے کہ اس میں مؤلف کا مشہور نام، کنیت، لقب، مذہب، تاریخ ولادت، تاریخ وفات، محل دفن، محل زندگی، تمام تالیفات، اسکے اساتذہ، اسکے شاگردان وغیرہ شامل ہیں۔