موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں بارہ شہید و زخمی
مندرجات: 2249 تاریخ اشاعت: 26 خرداد 2022 - 17:39 مشاہدات: 1459
خبریں » پبلک
یمن پر جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں بارہ شہید و زخمی

یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ صنعا پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے میں آٹھ یمنی شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے ہیں

یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جنگ و جارحیت کے نتیجے میں اب تک لاکھوں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ چالیس لاکھ سے زیادہ یمنی بے گھر اور در بدر ہوچکے ہیں۔

 سعودی عرب کی جنگی جارحیت کے نتیجے میں یمن کی پچاسی فیصد سے زیادہ بنیادی ڈھانچے تباہ و برباد ہوچکے ہیں اور اس ملک کو غذاؤں اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔

 المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے  سنیجر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صنعا کے سبعین علاقے میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملوں میں آٹھ عام شہری شہیداور چار زخمی ہوئے ہیں ۔

 گزشہ شب یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا تھا کہ جدہ میں آرامکو آئل تنصیبات کو اور ریاض میں سعودی عرب کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے اوراس آپریشن کا نام تھرڈ آپریشن برائے شکست سعودی محاصرہ رکھا گیا ہے ۔

یمن کی مسلح آپریشن کے ترجمان نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کا محاصرہ توڑنے کے لئے ہی رآس تنورہ اور رابغ آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ جیزان و نجران شہروں پر بھی ڈرون حملے ک‏ئے گئے ہیں ۔

باخبر ذرائع نے سنیچر کو المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جدہ آئل ریفائنری کے پوری طرح جل جانے اور اس میں زبردست آتش زدگی پیش آئی ہے جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ 

 باخبر ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں کی بنا پر سعودی عرب کا بجلی سپلائی نظام ٹھپ پڑگیا ہے اور بجلی منقطع ہوگئی ہے ۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ جب تک یمن کا ظالمانہ محاصرہ ختم نہیں ہوگا اس وقت تک سعودی عرب پر حملے جاری رہیں گے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: