موبائل کا نسخہ
www.valiasr-aj .com
اسرائیل کو مٹائے جانے کی امام خمینی کی آرزو پوری ہونے والی ہے، جنرل قآنی
مندرجات: 2253 تاریخ اشاعت: 06 آبان 2022 - 22:38 مشاہدات: 836
خبریں » پبلک
اسرائیل کو مٹائے جانے کی امام خمینی کی آرزو پوری ہونے والی ہے، جنرل قآنی
اسرائیل کو مٹائے جانے کی امام خمینی کی آرزو پوری ہونے والی ہے، جنرل قآنی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قآنی نے، صوبے مازندران میں عزاداران حسینی کے ایک عظیم اجتماع سے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حزب اللہ کے جوان، مناسب وقت پر غاصب صیہونی حکومت پر آخری کاری ضرب لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، کہا کہ حزب اللہ کے سپاہی، غاصب و جعلی صیہونی حکومت کا خاتمہ کر کے صفحہ ہستی سے اسرائیل کو مٹائے جانے کی، امام خمینی رح کی دیرینہ آرزو پوری کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت امام خمینی رح اور شہدا کے مکتب کے تربیت یافتہ حریت پسندوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی اور اس معرکے میں یقینا فرزندان اسلام کو ہی کامیابی حاصل ہوگی۔

جنرل قآنی نے کہا کہ دین اسلام سے سبق حاصل کر کے علاقے کے تمام ملکوں میں حریت پسندانہ جدوجہد جاری ہے۔ انھوں نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس غاصب حکومت نے گذشتہ ایک ہفتے میں غزہ کے تین ہزار سے زائد شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا ہے جبکہ حریت پسندوں سے خائف ہو کے وہ سیمینٹ کی حفاظتی دیواریں بھی تعمیر کر رہی ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ: