2024 March 28
مستونگ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد شہید
مندرجات: ١٠٧٧ تاریخ اشاعت: ١٦ October ٢٠١٧ - ١١:٣٧ مشاہدات: 996
خبریں » پبلک
مستونگ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد شہید

بدھ کی صبح صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں کالعدم تکفیری ملک دشمن دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی (داعش) کے کارندوں نے مسافر گاڑی میں سوار چار شیعہ ہزارہ مسلمانوں پر فائرنگ کھول دی، جسکے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔ ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ مین آر سی ڈی شاہراہ مستونگ میں‌ اس وقت پیش آیا، جب شیعہ ہزارہ مسلمان کوئٹہ سے کراچی کیجانب سفر کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں گذشتہ شب کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے اچانک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔، جسکے نتیجے میں کلیم خان اور عاطف ہلاک جبکہ ایک شخص حاجی امین اللہ زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق پراچہ قبیلے سے بتایا جاتا ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل 4 جون 2017ء کو بھی رمضان المبارک کے مہینے میں کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر داعشی دہشتگردوں کیجانب سے شیعہ ہزارہ بہن بھائی کو ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کر دیا گیا تھا، جبکہ گذشتہ دو مہینے سے بلوچستان کی سکیورٹی فورسز کے افسران بھی انہی دہشتگردوں‌ کے نشانے پر ہیں، جن میں اب تک دو ایس ایس پی اور ایک ڈی ایس پی رینک کے آفیسران کو شہید کیا گیا ہیں




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات