2024 March 19
مشہد مقدس میں ہزار سے زائد سنی مذہبی راہنماؤں کی آمد
مندرجات: ١١٢٨ تاریخ اشاعت: ١٨ November ٢٠١٧ - ١٢:٣٢ مشاہدات: 987
خبریں » پبلک
مشہد مقدس میں ہزار سے زائد سنی مذہبی راہنماؤں کی آمد

ایران کے مختلف علاقوں اور شہروں سے ہزار سے زائد سنی مذہبی راہنماؤں ماہ صفر کی عزاداری میں شرکت کے لئے ایرانی صوبے خراسان رضوی کے شہر مشہد مقدس پہنچ گئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے مختلف علاقوں اور شہروں سے ہزار سے زائد سنی مذہبی راہنماؤں ماہ صفر کی عزاداری میں شرکت کے لئے ایرانی صوبے خراسان رضوی کے شہر مشہد مقدس پہنچ گئے.

تفصيلات كے مطابق، اس سني مذہبي راہنماؤں امام رضا(ع) كو خراج عقيدت پيش كرنا اور ان كي شہادت كي عزاداري ميں شركت كے لئے اس شہر كے ٹرمينل سے روضہ امام رضا (ع) تك پيدل چل رہے ہيں.

ايراني صوبے خراسان رضوي كے چيريٹي ادارے كے ڈائريكٹر جنرل 'محمد احمد زادہ ' نے بدھ كے روز ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ايراني سني عوام گزشتہ سالوں سے اب تك امام رضا (ع) كي زيارت كے لئے اس شہر كا دورہ كر رہے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايراني خراسان رضوي، شمالي خراسان، جنوبي خراسان، گلستان اور كردستان كے صوبوں كے سني مذہبي راہنماؤں حاليہ دنوں ميں امام رضا (ع) كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لئے مشہد مقدس پہنچ گئے ہيں.

احمد زادہ نے كہا كہ دشمنوں مسلمانوں كے درميان تفرقہ ڈالنے كے لئے مختلف سازشيں كر رہے ہيں مگر ائمہ اطہار (ع) شيعي اور سني عوام كے درميان باہمي اتحاد كا اہم عنصر ہيں.




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات