2024 March 19
ناصر عباس شیرازی کی گمشدگی کے ۱۶ روزمکمل ، ملت تشیعُ کا پاکستان بھر میں احتجاج جاری
مندرجات: ١١٢٩ تاریخ اشاعت: ١٨ November ٢٠١٧ - ١٣:٢٦ مشاہدات: 1030
خبریں » پبلک
ناصر عباس شیرازی کی گمشدگی کے ۱۶ روزمکمل ، ملت تشیعُ کا پاکستان بھر میں احتجاج جاری

شیعت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی کی گمشدگی کو ۱۶ روز مکمل ہو گئے ہیں اور ملت جعفریہ پاکستان ان کی بازیابی کے لئے احتجاج کر رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او پاکستان نے آج یوم احتجاج منایا، ملک بھر میں ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئے نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں پنجاب حکومت ، شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے خلاف شد ید نعرے بازی کی گئی ۔ کراچی میں مرکزی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے صدر علامہ مرز ایوسف حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اوچھے ہتکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کے جبری اغواء کو ۱۶ روز گزر چکے ہیں اور لاہور ہائی کورٹ ان کی بازیا بی کے لئے بار بار پنجاب پولیس کو نوٹس دے رہا ہے مگر پنجاب کی انتظامیہ کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی ۔ لاہور میں مرکزی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت پنجاب کے سیکریٹری سیاسیات حسن رضا نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں پر پاکستان بھر میں اور بالخصوص پنجاب میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ پنجاب میںشیعان علیؑ کے لئے شہباز شریف کا کردار ابنِ زیاد کے جیسا ہو گیا۔ رانا ثناء اللہ یہ بات جان لے کے اس کے اوچھے ہتھکنڈے ملت جعفریہ کو دبا نہیں سکتے ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات