2024 March 19
سمیع الحق کالعدم سپاہ صحابہ کو متحدہ مجلس عمل میں شامل کروانے کیلے سرگرم
مندرجات: ١١٣٠ تاریخ اشاعت: ١٨ November ٢٠١٧ - ١٣:٢٩ مشاہدات: 1315
خبریں » پبلک
سمیع الحق کالعدم سپاہ صحابہ کو متحدہ مجلس عمل میں شامل کروانے کیلے سرگرم

شیعت نیوز: جمیعت علماء اسلام ( سمیع الحق دیوبندی گروپ ) کہ سربراہ مولوی سمیع الحق دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ المعرف اہلسنت و الجماعت کو متحدہ مجلس عمل میں شامل کروانے کے لیے سرگرم ھوگئے ۔واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل ( تحریک جعفریہ پاکستان ) واضح طور پہ کالعدم تکفیری د ہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ ( اہلسنت و الجماعت ) کی متحدہ مجلس عمل میں شمولیت کی مخالف ہے اور انکا موقف ہے کہ اس اتحاد دینی جماعتوں میں کسی بھی د ہشت گرد اور تکفیری جماعت کوہرگز شامل نہ کیا جائے۔ سمیع الحق کا کہنا ہے کہ میری جماعت چاہتی ہے کہ تمام مذہبی جماعتیں ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر شامل ہو کر اگلے الیکشن لڑیں اور اس کے لئے متحدہ مجلس عمل میں صرف چھ جماعتوں کو نہیں بلکہ دفاع پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل میں موجود تمام جماعتوں کو شامل ہونا چاہئیے ۔ واضح رہے کہ جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مذہبی اتحاد، دفاعِ پاکستان کونسل اور ملی یکجہتی کونسل کا حصہ ہیں ۔یہ بات قابل غور ہے کہ دفاع پاکستان کونسل میں کالعدم سپاہ صحابہ المعروف اہلسنت و الجماعت بھی شامل ہے ۔امید کی جا رہی ہے کہ متحدہ مجلس عمل کا اتحاد آئندہ ماہ بحال ہوجائے گا جس میں 6 بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں سمیت دیگر تنظیمیں بھی شامل ہوں گی۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق مجلس عمل کی دوبارہ بحالی کے لیے تمام چیزوں پر متفق ہیں اور اس اتحادکی بحالی کا اعلان دسمبر 2017 میں کیا جائے گا۔ابتدائی طور پہ طے ہوا ہے کہ وہ جماعتیںہی اسکی رکن ہونگیں جو اتحاد کی معطلی سے قبل اس میں فعال تھیں جسکے سبب کئی اہم جماعتیں اسکی رکن نہیں بن سکیںہیں۔ دیوبندی جماعتوں کی خواہش ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ ( اھلسنت و الجماعت ) ک دہشت گرد گروہ کو بھی اس میں شامل کرکے انکو قومی دھارے میں لایا جائے جسکی ملت جعفریہ کی فعال تنظیم شیعہ علماء کونسل اعلانیہ مخالفت کررہی ہے ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات