2024 March 19
غاصب حرمین کا دو ٹوک جواب جشن عید میلاد النبی ص نہیں منانے دیں گے
مندرجات: ١١٤٤ تاریخ اشاعت: ٢٢ November ٢٠١٧ - ١١:٢٨ مشاہدات: 2329
خبریں » پبلک
غاصب حرمین کا دو ٹوک جواب جشن عید میلاد النبی ص نہیں منانے دیں گے

سعودی عرب نے خادم حرمین شریفین کے حوالے سے کراچی کے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے 12ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان کیا ہے اور سعودی حکومت 12ربیع الاول کوشایان شان طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے ،دارالا سلام گروپ سعودی عرب کے چیف ایگزیکٹو عبد المالک مجاہد نے اپنے ویڈیو پیغام میں دو ٹوک انداز میں تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص لابی نے سعودیہ کو بدنام کرنے کے لیے حقائق کے منافی خبر شائع کروائی اور پھر اس کو سوشل میڈیا پر اس غلط خبر کا ڈنڈورا پیٹا جا رہا ہے ،عبد المالک مجاہد نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں نہ کبھی پہلے جشن منایا گیا ہے اور نہ اب منایا جائے گا اور نہ ہی آئندہ کوئی پروگرام ہے سعودی عرب میں 12ربیع الاول کو کوئی چھٹی نہ ہے سعودی عرب کے قوانین قرآن و سنت کے مطابق بنائے گئے ہیں۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات