2024 March 29
مسجد النبی ص میں صیہونی بلاگر کی موجودگی پر عالم اسلام میں شدید غم و غصہ
مندرجات: ١١٤٦ تاریخ اشاعت: ٢٢ November ٢٠١٧ - ١١:٤٥ مشاہدات: 1109
خبریں » پبلک
مسجد النبی ص میں صیہونی بلاگر کی موجودگی پر عالم اسلام میں شدید غم و غصہ

بن تزیون کی تازہ تصویروں نے عالم اسلام کو غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے جن میں وہ مسجد الحرام اور مسجد النبی ص میں موجود ہے

خبر رساں دارے تسنیم کے مطابق ایک صیہونی بلاگر کی سوشل میڈیا پر تصویروں نے عالم اسلام کو غم وغصے میں مبتلا کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک صیہونی بلاگر بن تزیون کی تازہ تصویروں نے عالم اسلام کو غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے جن میں وہ مسجد الحرام اور مسجد النبی ص میں موجود ہے۔

واضح رہے کہ ان مقدس مقامات میں غیر مسلم افراد کا داخلہ ممنوع ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک صیہونی شخص نے اپنی تازہ تصویریں سوشل میڈیا میں شیئر کی ہیں جن میں وہ ان مقدس مقامات میں موجود ہے۔

بن تزیون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پہلا صیونی ہے جس نے مکہ مکرمہ اور پیغمبر ختمی مرتبت ص کے حرم کا دورہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود یہ تصویریں سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

عرب میڈیا نے ان تصویریوں کو صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے بڑھتے ہوئَ خفیہ تعلقات سے تعبیر کیا ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات