2024 March 29
شام اور عراق میں بدترین شکست کےبعد داعش نے کس ملک کا رخ کیا ؟
مندرجات: ١١٩٦ تاریخ اشاعت: ١٤ December ٢٠١٧ - ١٣:٣٧ مشاہدات: 979
خبریں » پبلک
شام اور عراق میں بدترین شکست کےبعد داعش نے کس ملک کا رخ کیا ؟

شام اور عراق میں ہزاروں غیر ملکی داعشی دہشت گرد ذلت آمیز شکست کے بعد اب کہاں غائب ہوگئے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے۔

 تسنیم خبر رساں ادارے نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام اور عراق میں ہزاروں غیر ملکی داعشی دہشت گرد بدترین شکست کے بعد اب کہاں غایب ہوگئے ہیں؟

رپورٹ کے مطابق کئی سال شامی اور عراقی عوام کے خون سے کھیلنے والے دہشت گرد اب اپنے اپنے ممالک واپس لوٹ چکے ہیں جن میں تیونس، سعودی عرب، روس، فرانس، اور اردن سرفہرست ہیں۔

نیویارک میں سوفین سیکورٹی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کی فراہم کردہ رپورٹ کے مطابق ان دہشتگردوں کی تعداد درج ذیل ہے؛

تیونس: 800 داعشی
سعودی عرب: 760 داعشی
روس: 400 داعشی
فرانس: 271 داعشی
اردن: 250 داعشی

اس تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، عراق اور شام میں کم ازکم 40 ہزار غیرملکی داعش کے شانہ بشانہ لڑ رہے تھے اب ان ملکوں میں داعش کی بدترین شکست کے بعد زندہ بچنے والے 5600  دہشت گرد 33 ممالک فرار کرگئے ہیں۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بعض یورپی ممالک سے داعشی دہشت گردوں نے سینکڑوں نابالغ بچوں کو بھی ساتھ لایا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف فرانس سے 460 کم سن بچے عراق اور شام لائے گئے تھے ان میں فرانس کے بعد بیجیلم سے 118، نیدرلینڈ سے 90، جرمنی سے56، برطانیہ سے 50، سویڈن سے 45 اور آسٹریا سے40 کم عمر بچے شامل تھے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات