2024 March 28
الیکشن کمیشن نے الیکشن 2018 کی اہل سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی، دو شیعہ جماعتیں بھی شامل
مندرجات: ١٢٥٧ تاریخ اشاعت: ٢٣ January ٢٠١٨ - ١٩:٠٢ مشاہدات: 1009
خبریں » پبلک
الیکشن کمیشن نے الیکشن 2018 کی اہل سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی، دو شیعہ جماعتیں بھی شامل

شیعیت نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی انتخابات 2018کیلئے اہل سیاسی ومذہبی جماعتوں کی فہرست جاری

 جاری ہونے والی لسٹ کے مطابق ملک بھر میں 67 سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کے لئے اہل قرار دیا گیا ہے۔

اہل قرار دی گئیں  67جماعتوں میں دوشیعہ قومی جماعتیں مجلس وحدت مسلمین اور اسلامی تحریک بھی موجود ۔

مجلس وحدت مسلمین جسکے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہیں، ایم ڈبلیو ایم نے گذشتہ 2013 کے الیکشن میں ملک بھر سے اپنے نمائندے کھڑے کرکے الیکشن میں حصہ لیاجسکے نتیجے میں کوئٹہ سے ایک ایم پی اے کی سیٹ حاصل کی، مجلس وحدت مسلمین کے پاس صوبہ بلوچستان میں وزار ت قانون اور پالیمانی امور سمیت 3 اہم شعبوں کی وزارت موجود ہے،اسی طرح گلگت بلتستان کی صوبائی قانون اسمبلی میں بھی ایم ڈبلیو ایم کے پاس 3 نشستیں ہیں۔

دوسری جانب اسلامی تحریک ہے جسکے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی ہیں، جنہوںنے گذشتہ الیکشن میں ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کی تھی، جبکہ گلگت بلتستان کی صوبائی اسمبلی میں بھی اسلامی تحریک کے پاس 4 نشستیں موجود ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات