2024 March 19
مکن پور شریف میں انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کا انعقاد، مولانا کلب جواد نقوی بھی ہوئے شریک
مندرجات: ١٢٧٧ تاریخ اشاعت: ٠٦ February ٢٠١٨ - ١٠:٠٠ مشاہدات: 2516
خبریں » پبلک
مکن پور شریف میں انٹرنیشنل صوفی کانفرنس کا انعقاد، مولانا کلب جواد نقوی بھی ہوئے شریک

مولانا سید کلب جواد نقوی نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر شیعہ و صوفی سنی اتحاد قائم ہوجائے تو پوری دنیا میں امن و اتحاد کی فضا ہموار ہوجائے گی۔

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ معروف صوفی بزرگ حضرت بدیع الدین قطب المدار کے عرس کے موقع پرمکن پور شریف میں بین الاقوامی صوفی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔اس صوفی کانفرنس میں ملک و بیرون ملک کے صوفی دانشور حضرات نے شرکت کی ۔یوکے ،یوایس،افغانستان،افریقہ،جرمنی اور اسپین کے معروف صوفی حضرات اس کانفرنس میں شریک ہوئے ۔یہ کانفرنس ’’ امن و اتحاد و قومی یکجہتی ‘‘ کے موضوع پر منعقد کی گئی تھی ۔
مولانا سید کلب جواد نقوی اس انٹرنیشنل کانفرنس میں مہمان خصوصی تھے ۔انکے پہونچنے سے قبل جلسہ کی صدارت بزرگ صوفی سید محضر علی مداروی کررہے تھے مگر مولانا سید کلب جواد نقوی کے پہونچنے کے بعد انہوں نے تمام صوفی حضرات کی اجازت سے مولانا سیدکلب جواد نقوی کو جلسہ کا صدر بنانے کا اعلان کیا اور آگے کی پوری کاروائی مولانا سید کلب جواد نقوی کی صدارت میں انجام پزیر ہوئی ۔مولانا سید کلب جواد نقوی نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر شیعہ و صوفی سنی اتحاد قائم ہوجائے تو پوری دنیا میں امن و اتحاد کی فضا ہموار ہوجائے گی ۔مولانا نے کہاکہ اس آئیڈیالوجی سے مقابلہ ضروری ہے جو اسلام کے نام پر شدت پسندی کو فروغ دے رہی ہے ۔مولانا نے کہاکہ شیعہ و سنی میں اتحاد بیحد ضروری ہے ۔اگر اب بھی ہم متحد نہیں ہوسکے تو مستقبل میں بڑے برے نتائج سامنے آئیں گے ۔
کانفرنس میں تمام صوفیائے کرام نے متفقہ طوپر کہاکہ صوفی ازم کو دنیا میں مزید متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔اگر دنیا میں صوفی مشائخ کے نظریات اور انکے کردار کو عام کیا جائے تو وہ نسل جو آج اسلام سے دورہورہی ہے صوفی بزرگوں کے ایثار اور انکی قربانیوں کے علم کے بعد ان سے متاثر ہوگی اور انکے نقش قدم پر چلے گی ۔موجودہ عہد میں جہاں کچھ لوگ نام نہاد اسلامی تنظیموں اور نام نہاد مسلمانوں کو آئیڈیل بناکر دنیاکے سامنے پیش کررہے ہیں تاکہ اسلام کو بدنام کیا جاسکے اس طرح انکی منصوبہ بندیوں پر بھی قدغن لگے گا۔
ملک و بیرون ملک سے شرکت کرنے والے معروف صوفیائے کرام کے نام اس طرح ہیں ۔حسن میاں جیتھم (افریقہ)،صوفی سید ظریف چشتی (افغانستان)،سید شجر علی (مکن پور شریف)،سوامی ہری پرساد جی (چنئ)، ڈاکٹر کین رابنس(امریکا)، ڈاکٹر اوتے فلارچ(جرمنی )، ڈاکٹر فاروق رینزو(کشمیر) صوفی سید جمال نظامی (نظام الدین اولیاء دہلی)، صوفی شاہ سید حسنین بقائی (خانقاہ بقائیہ صفی پور)،اور دیگر صوفی دانشوروں نے شرکت کی ۔کانفرنس کے ذمہ دار افراد نے بتایا کہ عنقریب شیعہ و صوفی سنی کانفرنس لکھنؤ میں بھی منعقد ہوگی جس میں تقریبا ۲۵ ملکوں سے صوفی دانشور اور بزرگ شریک ہونگے ۔
 
 
 
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات