2024 March 28
شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دینے پر آئی جی پی خیبر پختونخواہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وارثان شہدا ڈیرہ اسماعیل خان
مندرجات: ١٣٦٦ تاریخ اشاعت: ١١ March ٢٠١٨ - ١٧:٥٨ مشاہدات: 1175
خبریں » پبلک
شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دینے پر آئی جی پی خیبر پختونخواہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وارثان شہدا ڈیرہ اسماعیل خان

شیعیت نیوز: وارثان شہدا ڈیرہ اسماعیل خان نے اپنے ایک بیان میں آئی جی پی خیبر پختونخواہ صلاح الدین خان کے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ڈیرہ اسماعیل خان ٹارگٹ کلنگ پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران دئیے گئے بیان کی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو ذاتی دشمنی اور خاندانی اختلافات کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ مسلمانوں کو صرف اور صرف عقیدے کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اور ان کو ہدف بنانے والے وہی ملک دشمن دہشت گرد عناصر ہیں جن کے ہاتھ پولیس ، ایف سی ، فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کے خون سے رنگے ہیں۔
وارثان شہدا نے مزید کہا کہ آئی جی پی خیبر پختونخواہ جیسے ذمہ دار افسر کا شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو ذاتی دشمنی اور خاندانی اختلافات کا شاخسانہ قرار دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔ جس کی بنیاد غلط معلومات یا فرقہ وارانہ تعصب کے سوا کچھ نہیں ہو سکتی۔
وارثان شہدا کا کہنا تھا کہ IGP خیبر پختونخواہ نام نہاد مثالی پولیس کی ناقص کارکردگی پر مٹی ڈالنے اور بے بنیاد بیانات سے عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا کر اپنا فرض منصبی ادا کریں۔
وارثان شہدا نے آئی جی پی خیبر پختونخواہ سے سوال کیا کہ پولیس کی اپنی مرتب کردہ فرینزک رپورٹ میں یہ ثابت ہونا کہ اہلسنت تیمور بلوچ اور امام بارگاہ کے متولی مطیع اللہ کو ایک ہی آلہ قتل سے قتل کیا گیا ہے ، کس چیز کی جانب اشارہ کرتا ہے ؟ آئی جی پی صاحب اگر اپنے پیشہ وارانہ تجربے کو تھوڑا سا بھی برو کار لائیں تو انہیں صاف معلوم ہو جائے گا کہ شیعہ و سنی کو ٹارگٹ کرنے والا ایک ہی گروپ ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ورثان شہدا نے مزید کہا کہ معزز
آئی جی پی حسینی ٹائیگرز جیسے تخیالاتی گروپس کا رونا رونے کے بجائے ڈی۔آئی۔خان میں معصوم عوام کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گرد گروہوں کے قلع قما کرنے پر توجہ دیں۔
یاد رھے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ڈی۔آئی۔خان ٹارگٹ کلنگ پر بریفنگ دیتے ہوۓ آئی جی پی خیبر پختونخواہ کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی وجہ ذاتی دشمنی اور خاندانی اختلافات ہیں۔ انہوں نے حسینی ٹائیگرز اور تحریک طالبان سجنا گروپ کو ڈیرہ اسماعیل خان میں امن عامہ کی صورت حال کو خراب کرنے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات