2024 March 19
مریم نواز کی جانب سے توہین رسالت: فتوی ملا چپ کیوں؟
مندرجات: ١٣٨٤ تاریخ اشاعت: ١٤ March ٢٠١٨ - ١٧:٤٢ مشاہدات: 2138
خبریں » پبلک
مریم نواز کی جانب سے توہین رسالت: فتوی ملا چپ کیوں؟

مریم نواز شریف کی جانب سے حضرت محمد مصطفیٰ(ص) اور انکی دختر ملکۂ دوجہاں حضرت فاطمہ زہرا (س) کی توہین کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا کی جانب سے سخت احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ شیعت نیوز مانیٹرنگ ٹیم کے مطابق مریم نواز کے متنازع بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے ہمارے نبی ؐ اور انکی صاحبزادی حضرت فاطمہؑ کی توہین کی ہے جو کسی طرح بھی ۔ قابل قبول نہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو بھی پاکستان پینل کورٹ دفعہ 295Bاور 295Cکے تحت سزا دی جائے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ شیعان علی سے گزارش ہے کہ 2018 کے الیکشن میں سوچ سمجھ کرووٹ کاسٹ کریں ایسا نہ ہو کہ دنیا سے بھی جاؤ اور آخرت میں بھی خاتون جنت کی شفاعت سے محروم ہو جاؤ کیونکہ مریم نواز کے کرتوت اور کردار سامنے رکھ کر فیصلہ کرو۔

۔دوسری جانب نیوز اینکرپرسنز نے بھی مریم نواز کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ مریم نواز جب بھی منہ کھولتی ہیں تو بے تکا ہی بولتی ہیں۔ یاد رہے کہ مریم نواز شریف نے اتوار کے روز سوشل میڈیا کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے خود کو حضرتِ فاطمہ زہرا(س) اور اپنے لعنتی باپ کومعاذ اللہ رسول خدا(ص) سے تشبہیہ دی تھی جس کے بعد سے احتجاج کا شدید سلسلہ جاری ہے۔

یہ بات بھی دلچسپ ہے کہ فتوی ملا جو ہر کسی کے خلاف کفر کا فتوی دینے کو پیش پیش نظر آتے ہیں اس معاملے میں ان کی زبانون کو بھی لقوی مار گیا ہے۔

 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات