2024 March 29
سعودی فوجی اتحاد مسلمانوں پر مظالم نہیں روک سکتا تو محض بادشاہت بچانے کیلئے تصور کیا جائیگا، ثروت اعجاز قادری
مندرجات: ١٣٩٠ تاریخ اشاعت: ١٨ March ٢٠١٨ - ١٧:٢٧ مشاہدات: 1102
خبریں » پبلک
سعودی فوجی اتحاد مسلمانوں پر مظالم نہیں روک سکتا تو محض بادشاہت بچانے کیلئے تصور کیا جائیگا، ثروت اعجاز قادری

شیعیت نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر اور روہنگیا کے مسلمانوں پر اسلام مخالف مظالم ڈھائے ہوئے ہیں، کوئی آواز اٹھانے والا نہیں ہے، اقوام متحدہ اسلام دشمن قوتوں کی لونڈی بنی ہوئی ہے، 34 ممالک کا فوجی اتحاد کس لئے بنا ہے، اگر یہ اتحاد مسلمانوں پر مظالم نہیں روک سکتا تو اس اتحاد کی کوئی اہمیت نہیں ہے، اگر یہ مسلمانوں کے تحفظ میں اپنا کردار ادا نہیں کر سکتا، تو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے، محض یہ اتحاد بادشاہت کو بچانے کیلئے تصور کیا جائے گا، کشمیر، فلسطین اور میانمار میں مسلمانوں کے گھروں کو جلانا خواتین کی عصمت دری اور قتل عام پر عالمی طاقتوں کو خاموش نہیں رہنا چاہیے، انصاف پوری انسانیت کیلئے ایک جیسا ہوگا، تو دہشتگردی ختم ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر گائے کی قربانی کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلمانوں پر ہونے والے مظالم انسانیت کی تذلیل ہے، اقوام متحدہ اپنا مثبت کردار ادا کرے، او آئی سی روہنگیائی مسلمانوں کے بے دردی سے قتل کا فوری نوٹس لے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کا نعرہ لگانے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی بدھ مذہب کی دہشتگردی پر خاموشی سوالیہ نشان ہے، دین اسلام تمام مذاہب کا احترام اور ان کی عبادت گاہوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، امن کا نوبیل انعام پانے والی آنگ سانگ سوچی کی ناک کے نیچے میانمار کے مسلمان جل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتوں کے خلاف مسلم ممالک کو یکجا ہونا ہوگا، میانمار اور بھارت میں مسلمان اقلیتوں پر مظالم کسی طور برداشت نہیں کرسکتے، پاکستان کی حکومت روہنگیائی مسلمانوں کے قتل پر آواز بلند کرئے، او آئی سی کو متحرک کیا جائے کہ وہ بدھ مت مذہب کے دہشتگردوں کو لگام دینے کیلئے عالمی برادری سے رابطے تیز کریں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کو فروغ دینا ہے، تو نیک نیتی سے اتحاد بین المذاہب کو فروغ دینا ہوگا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات