2018 August 20
جرمن میڈیا کا اعتراف، شامی فوج نے کیمیائی حملہ نہیں کیا
مندرجات: ١٥١٢ تاریخ اشاعت: ٢٤ April ٢٠١٨ - ١٤:٠١ مشاہدات: 75
خبریں » پبلک
جرمن میڈیا کا اعتراف، شامی فوج نے کیمیائی حملہ نہیں کیا

جرمن میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں کیمیائی حملے کیلئے جنگجوئوں نے خود منصوبہ بنایا، شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، جرمن ٹی وی کے صحافی نے متاثرہ علاقے دوما کا دورہ کیا اور دمشق میں قائم کیمپوں میں مقیم مقامی افراد سے جب اس بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ شامی فوج کی جانب سے کسی قسم کا کوئی کیمیائی حملہ نہیں ہوا، یہ سب جنگجوئوں کا ڈراماتھا۔

انہوں نے دوما میں اپنی ایک کمانڈ پوسٹ پر کلورین گیس سے بھرے کنستر لا کر رکھے تھے اور پھر انہوں نے انتظار کیا کہ جب شامی فوج اس جگہ پر بمباری کرتی ہے اور پھر جب شامی فوج نے جنگجوئوں کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی تو کلورین سے بھرے کنستر پھٹنے سے علاقے میں گیس پھیلی اور درجنوں ہلاک اور سیکڑوں بری طرح متاثر ہوئے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اس کے شیطانی اتحادیوں نے شامی فوج پر کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس ملک پر ایک سو سے زائد میزائل داغے تھے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی