2024 March 29
کوئٹہ میں شیعوں کا قتل عام ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے، شیعہ کانفرنس
مندرجات: ١٥٢٦ تاریخ اشاعت: ٣٠ April ٢٠١٨ - ٠٩:٣٦ مشاہدات: 1283
خبریں » پبلک
کوئٹہ میں شیعوں کا قتل عام ایک سازش کے تحت کیا جارہا ہے، شیعہ کانفرنس

بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد داود کا کہنا ہےکہ کوئٹہ شہر کے حالات ایک سازش کے تحت خراب کئے جارہے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق بلوچستان شیعہ کانفرنس کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز شیعہ کانفرنس کے صدر سیدمحمد داود کی صدارت میں ہوا سینئر نائب صدرسیدمسرت ا نائب صدر کربلائی محمد علی شان نائب صدر حاجی رمضان جنرل سیکرٹری حاجی جواد رفیقی جوائنٹ سیکرٹری سید ظریف حیدر فنانس سیکرٹری ملک ندیم سیکرٹری انفارمیشن کربلائی عاصم اور سیکورٹی انچارج قاسم حسینی نے شرکت کی۔

 اجلاس میں شہر کے موجودہ حالات پر غور کیا گیا بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد دائود آغا نے کہا کہ کوئٹہ شہر کے حالات ایک سازش کے تحت خراب کئے جارہے ہیں بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ملت جعفریہ کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے جبکہ ہمارا معاشی قتل عام بھی ہو رہاہے۔

واضح رہے کہ  طوغی روڈ پر دکان دار خیر بخش سمیت چند روز پہلے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے ڈپٹی سیکورٹی انچارج محمد علی رضائی اور محمد زمان کو شہید کیاگیاتھا جس کی اجلاس میں بھرپورمذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔

خیال رہے کہ آج پھر ہزارہ برادری کے دو افراد کو گولیاں مار کرشہید کردیا گیا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات