2024 March 29
پاک فوج کو خلائی مخلوق کہنا ہزاروں فوجی شہداء کے خون سے غداری ہے، حامد رضا
مندرجات: ١٥٤٧ تاریخ اشاعت: ١٣ May ٢٠١٨ - ١٧:٠٢ مشاہدات: 1279
خبریں » پبلک
پاک فوج کو خلائی مخلوق کہنا ہزاروں فوجی شہداء کے خون سے غداری ہے، حامد رضا

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاک فوج کو خلائی مخلوق کہنا ہزاروں فوجی شہداء کے خون سے غداری ہے۔ قوم پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ نواز شریف نے تڑی اور شہباز شریف نے ترلے والا رویہ اختیار کر رکھا ہے۔ نواز شریف کا باغیانہ رویہ ملکی سلامتی کیلئے شدید خطرہ بن چکا ہے۔ چیئرمین نیب سے استعفے کا مطالبہ احتساب روکنے کی سازش ہے۔ ن لیگ نیب پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ پوری قوم نیب، عدلیہ اور فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ الیکشن سے پہلے ہر کرپٹ شخص جیل میں ہونا چایئے۔ بیس دن کے بعد سلطنت شریفیہ کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو جائے گا۔ پاکستان میں جمہوریت چوروں اور لٹیروں کیلئے پناہ گاہ بنا دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں سنی اتحاد کونسل کے الیکشن سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ الیکشن میں ن لیگ سے تیس سالوں کے اقتدار کا حساب اور جواب مانگا جائے گا۔ فوج اور عدلیہ کا احترام نہ کرنے والے ووٹ اور ووٹر کو عزت نہیں دے سکتے۔ معاشی عدم مساوات والا پاکستان تبدیل کرنا ہو گا۔ طبقاتی نظام کا خاتمہ ہی عوام کے مسائل کا حل ہے۔ نظام زر و ظلم نے عوام کو ذلت اور اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔ عوام اور حکام کے لئے الگ الگ پاکستان والا ظالمانہ نظام ختم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف چمڑی اور دمڑی بچانے کیلئے جلسے کر رہا ہے۔ نواز شریف سرکاری ملازمین کے مجمع سے خطاب کرکے فوج اور عدلیہ کو للکار رہا ہے، عوام کو فوج اور عدلیہ کیخلاف اکسانا ملک سے غداری ہے۔ عوام اب سابق نااہل وزیراعظم کے جھانسے میں نہیں آئے گی۔ ن لیگ کی حکومت نے پانچ سالوں میں عوام کے مسائل میں کمی نہیں اضافہ کیا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات