2024 March 29
دجّالی طاقتیں ایران کے خلاف متحد ہورہی ہیں مگر شکست ان کا مقدر ہے: مولانا کلب جواد نقوی
مندرجات: ١٥٥٠ تاریخ اشاعت: ١٣ May ٢٠١٨ - ١٧:١٠ مشاہدات: 1291
خبریں » پبلک
دجّالی طاقتیں ایران کے خلاف متحد ہورہی ہیں مگر شکست ان کا مقدر ہے: مولانا کلب جواد نقوی

حقیقت یہ ہے کہ استعماری طاقتیں شام اور عراق میں شکست کھاچکی ہیں۔سازش یہ تھی کہ داعش ،طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ مسلمانوں کو آپس میں لڑادیا جائے۔

ایران جوہری معاہدہ سے امریکہ کی فراریت اور نئی پابندیاں عائد کئےجانے پر امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نقوی نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آخر امریکہ کو جوہری معاہدہ سے نکلنے کی اتنی بے چینی کیوں تھی ۔اسرائیل فرضی فائلیں دکھاکر دنیا کو ایران کے خلاف کیوں اکسانا چاہ رہاہے ۔حقیقت یہ ہے کہ استعماری طاقتیں شام اور عراق میں شکست کھاچکی ہیں۔سازش یہ تھی کہ داعش ،طالبان اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ مسلمانوں کو آپس میں لڑادیا جائے ۔یہ طاقتیں پورے شام اور عراق پر تسلط چاہتی تھیں مگر انکی ہر سازش ناکام ہوگئی یہی ناکامی ان سے برداشت نہیں ہورہی ہے اس لئے ایران کے خلاف دجّالی طاقتیں متحد ہورہی ہیں۔
    مولانا نے کہاکہ ایک مدت سے ایران اقتصادی پابندیاں جھیل رہاہے اسکے باوجود انہوں نے ترقی کی ،بائیکاٹ کے بعد بھی ایران نے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے اگر یہ پابندیاں نہ ہوتیں تو سوچیے ایران ترقیاتی میدان میں کتنی پیش رفت کرچکا ہوتا ،یہیں ہمیں رہبراور رہبریت کی ضرورت اور عظمت کا اندازہ ہوتاہے ۔یہ رہبریت کا طفیل ہے کہ ایران اقتصادی پابندیوں کے بعد بھی مسلسل آگے بڑھ رہاہے اور اسلام دشمن طاقتوں کے خلاف تنہا سینہ سپر ہے ۔مولانا نے کہاکہ ایرانی حکومت کا اللہ نگہبان ہے اور یہ حکومت امام زمانہ ؑکی حکومت سے جاکر ملے گی ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات