2018 October 18
لیبیا نے داعش کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے مصری مسیحیویوں کی سربریدہ لاشیں قاہرہ کے حوالے کر دیں
مندرجات: ١٥٥٧ تاریخ اشاعت: ١٦ May ٢٠١٨ - ١٢:٠١ مشاہدات: 91
خبریں » پبلک
لیبیا نے داعش کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے مصری مسیحیویوں کی سربریدہ لاشیں قاہرہ کے حوالے کر دیں

لیبیائی حکام نے اس ملک میں داعشی دہشت گردوں کے ہاتھوں جان بحق ہونے والے 20 مصری مسیحیوں کی سربریدہ لاشیں قاہرہ حکام کے حوالے کردی ہیں۔

 مصر سے تعلق رکھنے والے 20 مسیحی افراد کو ' 'سرت ' ' شہر میں سن 2015ء میں شدت پسند تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے سر قلم کرکے قتل کردیا تھا۔

لبییائی حکام کے مطابق ان افراد کی باقیات گزشتہ برس اکتوبر میں ملی تھیں۔

یاد رہے کہ داعش نے فروری 2015ء میں ان قبطی مسیحیوں کے قتل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

ان لاشوں کو لیبیا کے شہر مصراتہ سے کفن باکسز میں ایک جہاز کے ذریعے مصر پہنچایا گیا جہاں قبطی چرچ کے سربراہ ٹواڈروز دوئم نے یہ لاشیں وصول کیں۔

مصری حکام کے مطابق ان لاشوں کو مصر کے منیا صوبے لے جایا جائے گا جہاں ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی