2018 August 18
فضل الرحمن کا کالعدم جماعت کے دہشتگرد سرغنہ احمد لدھیانوی سے رابطہ، ایم ایم اے میں شمولیت کی دعوت
مندرجات: ١٥٧١ تاریخ اشاعت: ٢٣ May ٢٠١٨ - ١٧:٣٩ مشاہدات: 75
خبریں » پبلک
فضل الرحمن کا کالعدم جماعت کے دہشتگرد سرغنہ احمد لدھیانوی سے رابطہ، ایم ایم اے میں شمولیت کی دعوت

متحدہ مجلس عمل کے متبادل بنائے جانے والے مذہبی جماعتوں کے متوقع سیاسی اتحاد میں شامل بعض جماعتوں کی جانب سے مولانا سمیع الحق کے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں اور اتحاد پر اعتراض کے بعد متوقع دینی اتحاد کے قیام سے قبل ہی انتشار کا شکا ر ہوگیا ہے، دوسری جانب مولانا فضل الرحمن نے متوقع اتحاد میں شامل جماعتوں کو ایم ایم اے میں شمولیت یا انتخابی اتحاد کی پیشکش کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کالعدم اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولوی احمد لدھیانوی، صباحزادہ فیاض الحسن حق باہو اور ملی مسلم لیگ کے دہنماوں سے رابطہ کرکے مذاکرات کی پیشک کی ہے جو ذرائع کے مطابق قبول کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سمیع الحق کی قیادت میں کالعدم جماعتوں کا سیاسی اتحاد دوجود میں آرہا ہے، لیکن آپسی اختلاف کے باعث مولانا فضل الرحمن کالعدم جماعتوں کا ایم ایم اے میں شامل کرنے کے خواہش مند ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی