2018 October 18
کراچی؛ جیل سے مفرور دہشتگردوں کے افغانستان سے رابطوں کی تصدیق، دہشتگردی کا خطرہ
مندرجات: ١٥٧٣ تاریخ اشاعت: ٢٤ May ٢٠١٨ - ١٢:٥٧ مشاہدات: 86
خبریں » پبلک
کراچی؛ جیل سے مفرور دہشتگردوں کے افغانستان سے رابطوں کی تصدیق، دہشتگردی کا خطرہ

کراچی سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے کالعدم لشکر جھنگوی کے 2 خطرناک قیدیوں کے افغانستان سے رابطوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد شہر پر دہشتگردانہ واقعات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اس سلسلے میں سی ٹی ڈی سے حاصل شدہ معلومات میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل جیل سے فرار ہونیوالے 2قیدیوں کے افغانستان اور بارڈز ایریا پر موجود دہشتگردوں سے رابطوں کی تصدیق ہوئی ہے اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہشتگردوں کے رابطوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ دہشتگردی کی حکمت عملی تیار کررہے ہیں جس کیلیے مختلف جہادی گروپوں سے رابطے کیے گئے ہیں اور ممکنہ طور پر مشترکہ حمکت عملی کے تحت دہشتگردی کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ،ذرائع کے مطابق ان کے ایسے رابطوں سے اور انکے متعلق ظاہر کیے گئے خدشات کے بعد یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ کراچی میں کسی بڑی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

یہ دہشتگردی جیل پر حملے کی صورت میں یا دیگر مقامات پردہشتگرد کارروائیوں اور خفیہ طریقے سے چھوٹے چھوٹے حملوں کی صورت میں بھی ہوسکتی ہے ذرائع کے مطابق سینٹرل جیل سے فرار قیدی کافی عرصے تک جیل میں قید رہے ہیں جس کے باعث وہ جیل کے تمام صورتحال اور سیکیورٹی سے واقف ہے شبہ ہے کہ ملزمان کی حمکت عملی عیدوں کے تہوار میں یا الیکشن کے موقع پر کسی بڑی تخریب کاری کے لیے ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس خدشے کے تحت بین الصوبائی سطح پرداخلی اور خارجی راستوں کے ساتھ ساتھ کراچی کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی اور شہر میں سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروںکے درمیان رابطے ہوئے ہیں جبکہ خفیہ اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے جو مذہبی جماعتوں اور خصوصا جہادی نظریات کے حامل گروپوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی