2018 August 18
یمنی عوام کے خلاف ایک بار پھر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال
مندرجات: ١٥٧٦ تاریخ اشاعت: ٢٦ May ٢٠١٨ - ١٤:٣١ مشاہدات: 57
خبریں » پبلک
یمنی عوام کے خلاف ایک بار پھر ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف علاقوں منجملہ صوبے صعدہ کے شہر منبہ کے زرعی و رہائشی علاقوں پر کلسٹر بم برسائے۔

خـبروں کے مطابق اس بمباری میں جو بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے اور جو یمنی عوام کے خلاف بڑے خطرے کی حیثیت رکھتی ہے، شدید مالی نقصان ہوا۔

سعودی عرب نے یمنی عوام کو جھکنے پر مجبور کرنے کے لئے ان کے خلاف کلسٹر بم سمیت مختلف قسم کے خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے پھر بھی وہ اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو ‎سکا ہے۔دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کی جیزان بندرگاہ پر ایک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا۔ بدر ایک نامی یمنی فوج کا یہ میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر جا کر لگا۔

واضح رہے کہ یمن کے محاصرے کے باوجود یمنی فوج کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی