2018 June 23
اسرائیل حزب اللہ کے لاکھوں میزائلوں کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہے: سابق صہیونی وزیر جنگ
مندرجات: ١٥٨٣ تاریخ اشاعت: ٢٩ May ٢٠١٨ - ١٣:٢٩ مشاہدات: 41
خبریں » پبلک
اسرائیل حزب اللہ کے لاکھوں میزائلوں کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہے: سابق صہیونی وزیر جنگ

لبنان کے خلاف ۳۳ روزہ اسرائیلی جنگ کے زمانے کے صہیونی وزیر “عمیرپرتز” نے کہا ہے” اسرائیل کی اندرونی صورتحال حزب اللہ کے لاکھوں میزائلوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی۔

خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کی رپورٹ کے مطابق، عمیر پرتز نے اسرائیل کے ٹی وی چینل ۱۰ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اسرائیل اندرونی طور پر فی الحال کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے آمادگی نہیں رکھتا۔
انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: نیتن یاہو نے ملک کے اندرونی استحکام کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔
اسرائیل کےسابق وزیر جنگ نے حزب اللہ کے میزائلوں سے خوفزدہ ہو کر کہا: حزب اللہ کے میزائل پورے اسرائیل کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں اور اسرائیل ان کا مقابلہ کرنے سے عاجز ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی حکام ایران اور حزب اللہ کی بڑھتی ہوئی طاقت سے سخت خوفزدہ ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ یہ خوف جو اللہ نے دشمنان اسلام کے دلوں پر طاری کیا ہوا ہے ہمیشہ باقی رہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی