2018 June 24
یمن میں سعودی جاسوس ڈرون سرنگون/ جیزان اور عسیر میں شدید حملہ پسپا
مندرجات: ١٥٩٠ تاریخ اشاعت: ٠٢ June ٢٠١٨ - ١١:٣٦ مشاہدات: 37
خبریں » پبلک
یمن میں سعودی جاسوس ڈرون سرنگون/ جیزان اور عسیر میں شدید حملہ پسپا

یمنی سرکاری فوج عوامی رضاکارفورسز ایک اور سعودی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

المیسرہ نیوز نے خبردی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اورعوامی رضاکارفورسز ایک اور سعودی جاسوس ڈرون طیارہ مار گرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یمنی سرکاری فوج کے فضائی دفاعی یونٹ نے گزشتہ روز عسیر کے علاقے علب میں ایک سعودی جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔
واضح رہے یمنی فوج نے 30 اپریل کو صوبہ صعدہ کے علاقے باقم میں بھی ایک سعودی ڈرون طیارہ مار گرایا تھا۔ اس کے علاوہ 19 مارچ کو صوبہ حجہ کے سرحدی علاقے میدی میں بھی ایک جاسوس طیارہ سرنگون کیا گیا تھا۔
دوسری طرف یمنی سرکاری فوج نےعیسر اور جیزان کے علاقوں میں سعودی اتحادی افواج کے حملے کو پسپا کرکے شدید مالی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کی جوابی کارروائی میں سعودی اتحاد کے متعدد اہلکار ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے نجران کے علاقے السدیس میں دو سعودی فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن پر سعودی حملے کے بعد سے اب تک کئی سعودی طیارے  اور ہیلی کاپٹر مار گرائے گئے ہیں۔
یمن پر سعودی سرپرستی میں مسلط کی گئی جنگ میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں اور یمن کے 80 فیصد بنیادی ڈھانچے بھی تباہ ہوچکے ہیں
یمن مزاحتمی تحریک انصاراللہ کا کہنا ہے کہ جب تک یمن پر فضائی اور زمینی حملے بند نہیں ہوتے تب سعودی عرب پر حملے جاری رہیں گے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی