2018 June 24
سعودی عرب کی قطر کو فوجی کارروائی کی دھمکی
مندرجات: ١٥٩٦ تاریخ اشاعت: ٠٣ June ٢٠١٨ - ١٣:٠٨ مشاہدات: 37
خبریں » پبلک
سعودی عرب کی قطر کو فوجی کارروائی کی دھمکی

سعودی عرب کے امریکہ نواز ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان نے قطر کو خبردار کرتے ہوئےکیا ہے کہ اگر قطر نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی میزائل نظام خریدا تو سعودی عرب قطر کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے روس اور قطر کے مابین جدید ترین دفاعی نظام کے حصول کے لیے جاری مذاکرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی صدر کے نام لکھے گئے خط میں شاہ سلمان نے فرانس سے قطر پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیاہے ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں قطر کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس-400 میزائل دفاعی نظام کے حصول کی کوششوں پر سخت تشویش ہے جو خطے میں سعودی عرب کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اس دفاعی نظام کے حصول کو روکنے کے لیے کوئی بھی قدم اٹھا سکتا ہے۔جس میں فوجی کارروائی کا پہلو بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق مزے کی بات یہ ہے کہ سعودی عرب خود بھی روس سے ایس 400 میزائل خرید رہا ہے لیکن وہ قطر کو اس سودے سے روکنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی