2024 March 28
راہ حق پارٹی، جے یو آئی (ف) کے آشیرباد سے کالعدم جماعتوں کا سیاسی پلٹ فارم
مندرجات: ١٦١٥ تاریخ اشاعت: ٢١ June ٢٠١٨ - ١١:٣٤ مشاہدات: 2396
خبریں » پبلک
راہ حق پارٹی، جے یو آئی (ف) کے آشیرباد سے کالعدم جماعتوں کا سیاسی پلٹ فارم

پاکستان راہ حق پارٹی جس کا سربراہ حکیم محمد ابراھیم قاسمی ھے وہ کالعدم سپاہ صحابہ خیبر پختونخواہ کا رھنما رھا ھے جس نے اپنی جماعت کالعدم دشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ پر پابندی کہ بعد سپاہ صحابہ کہ قائدین اور فضل الرحمن ملا ڈیزل سے مشاورت کہ بعد ۲۰۱۲ میں اس جماعت " پاکستان راہ حق پارٹی " کی بنیاد رکھی تھی اور عام انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لیا تھا ۔

واضح رھے کہ ابراھیم قاسمی ۲۰۰۲ میں متحدہ مجلس عمل کہ پلیٹ فارم سے خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی حلقہ PF-4 سے رکن اسمبلی بھی منتخب ھوا تھا ۔

جبکہ ۳۰۱۳ کہ انتخابات میں اسکی جماعت پاکستان راہ حق پارٹی جو کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کا ھی نیا سیاسی نام تھا نے ملا سمیع الحق کہ قیادت میں قائم تکفیری جماعتوں کہ اتحاد متحدہ دینی محاذ کہ پلیٹ فارم سے عام انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لیا تھا لیکن کسی جگہ سے اسکو کامیابی نہیں ملی ۔

الیکشن کمپین سے اھل قرار دی جانے والی پاکستان راہ حق پارٹی کا سربراہ ابراھیم قاسمی اعلانیہ اپنے کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی سے تعلقات و روابط کا کئی بار باضابطہ اعتراف کرچکا ھے اور کہتا ھے کہ سپاہ صحابہ اور راہ حق کی فکر و ھدف ایک ھی ھے ۔۔

سیاسی مبصرین پاکستان راہ حق پارٹی کو کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کا سیاسی چہرہ بھی قرار دیتے ھیں جبکہ یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ھیں کہ کالعدم سپاہ صحابہ کہ سرغنہ اورنگ زیب فاروقی نے اپنے دورہ ھری پور ھزارہ ، مانسہرہ اور دیگر اضلاع کہ دوران پاکستان راہ حق پارٹی کہ دفاتر کا نک صرف افتتاح کیا ھے بلکہ اسکی اعلانیہ حمایت بھی کی ھے ۔۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات