2024 March 29
پاکستان اس وقت داعش کے شدید خطرات سے دوچار/ کوئٹہ میں خطرناک ترین دہشتگردوں کے کاغذات نامزدگی منظور
مندرجات: ١٦٢١ تاریخ اشاعت: ٢٤ June ٢٠١٨ - ١٠:٥٥ مشاہدات: 1317
خبریں » پبلک
پاکستان اس وقت داعش کے شدید خطرات سے دوچار/ کوئٹہ میں خطرناک ترین دہشتگردوں کے کاغذات نامزدگی منظور

کوئٹہ سے چار انتہائی خطرنا ک دہشتگردوں کے الیکشن 2018 کے لئے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔

کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ داعش اور لشکر جھنگوی کا متفقہ کمانڈر رمضان مینگل سمیت ،لشکر جھنگوی اور کالعدم اہلسنت کے مزید تین انتہائی خطرنا ک دہشتگردوں کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن کمیشن نے منظور کرلیا ہے۔

جبکہ میڈیااور انٹیلجنس رپورٹس کے مطابق رمضان مینگل بلوچستان میں لشکر جھنگوی اور داعش کا آپریٹ کررہا ہے جبکہ اسکے خلاف ہزارہ شیعہ برادری کے سیکڑوں افراد کے قتل مقدمہ بھی درج ہے ، دوسری جانب وڈیو دستاویزات کے مطابق کئی ایک مقام پر اس دہشتگرد نے ہزارہ براردی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے ساتھ ساتھ ایف اہلکاروں کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
روان سال الیکشن میں دہشتگردوں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی پاکستان کے لئے انتہائی سنگین مشکلات کھڑی کرسکتی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت داعش کے شدید خطرات سے دوچار ہے ایسے میں انکے سہولت کار اگر اسمبلیوں میں پہنچ گئے تو سرکاری گاڑیوں اور چھتری تلے داعش اور اسی جیسی دہشتگرد تنطیموں کی تنظیمیں نو کی جائے گی اور یہ کینسر پاکستان کے اندر پھیل جائے گا جو مستقبل میں پاکستان کے لئے ایک خطرہ ثابت ہوگی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات