2018 July 23
تیونس کا حج بائیکاٹ؛ آل سعود حج کا پیسہ مسلمانوں کے قتل عام پر خرچ کررہا ہے
مندرجات: ١٦٢٤ تاریخ اشاعت: ٢٦ June ٢٠١٨ - ١٤:٠٨ مشاہدات: 29
خبریں » پبلک
تیونس کا حج بائیکاٹ؛ آل سعود حج کا پیسہ مسلمانوں کے قتل عام پر خرچ کررہا ہے

تیونس کے آئمہ جماعت کی تنظیم نے مسلم ملکوں پر سعودی عرب کی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے رواں سال حج کا بائیکاٹ کیا ہے۔

تیونس کے آئمہ جماعت کی تنظیم نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ سعودی عرب، مناسک حج سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسلامی ملکوں کے خلاف جارحیت پر خرچ کرتا ہے، تیونس کے مفتی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملک کے مسلمانوں سے کہیں کہ اس سال حج پر نہ جائیں-

تیونس کے آئمہ جماعت کی تنظیم کے سربراہ فاضل عاشور نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب میں حج سے حاصل ہونے والی آمدنی شام اور یمن جیسے ملکوں پر جارحیت میں خرچ کی جاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ تیونس کے شہری اس سال حج کا بائیکاٹ کریں-

انہوں نے کہا کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ سعودی عرب اس آمدنی سے اسلامی ملکوں کو ویران کرنے کے لئے سامراجی طاقتوں سے ہتھیار خریدتا ہے جو اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے-

واضح رہے کہ سعودی عرب نے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن جیسے غریب اسلامی اور عرب ملک پر اپنی جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں اب تک دسیوں ہزار بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی شہری تنصیبات پوری طرح تباہ ہو گئی ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر بھی ہو گئے ہیں۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی