2024 March 29
غلامان امریکہ رسوا اور غلامان رسول سرخرو ہوں گے، صاحبزادہ حامد رضا
مندرجات: ١٦٢٥ تاریخ اشاعت: ٢٦ June ٢٠١٨ - ١٦:٥١ مشاہدات: 1457
خبریں » پبلک
غلامان امریکہ رسوا اور غلامان رسول سرخرو ہوں گے، صاحبزادہ حامد رضا

چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ زعیم قادری جیسے گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی ہے، پنجاب حکومت کے سابق ترجمان کی بغاوت ن لیگ کے اندرونی انتشار کی دلیل ہے، پاکستان میں ڈیموکریسی لوٹا کریسی اور ایجنٹو کریسی بن چکی ہے، انتخابات کے نتیجے میں تبدیلی نہ آئی تو خونی انقلاب آئے گا۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ انتخابات میں غلامان امریکہ رسوا اور غلامان رسول سرخرو ہوں گے، مودی کے یاروں کو ووٹ دینا ملک سے غداری ہو گی، شریف خاندان نے جمہوریت کو بادشاہت میں بدل دیا ہے، زعیم قادری جیسے گھر کے بھیدی نے لنکا ڈھا دی ہے، پنجاب حکومت کے سابق ترجمان کی بغاوت ن لیگ کے اندرونی انتشار کی دلیل ہے، پاکستان میں ڈیموکریسی لوٹا کریسی اور ایجنٹو کریسی بن چکی ہے، انتخابات کے نتیجے میں تبدیلی نہ آئی تو خونی انقلاب آئے گا۔ ملک بچانے کیلئے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کا گٹھ جوڑ توڑنا ضروری ہے۔ چند خاندان ستر سال سے باری باری حکمرانی کر رہے ہیں۔ 25 جولائی عوام کے شعور کے امتحان کا دن ہے۔ گیم ن لیگ کے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ پچھلے الیکشن کا پولنگ سٹاف تبدیل کیا جائے۔ شفاف الیکشن کے لئے نگران حکومت کے اب تک کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہیں۔ شریف خاندان کے وفادار سرکاری افسروں کے تبادلے کئے جائیں۔ ہماری حکمران اشرافیہ بدمعاشیہ بن چکی ہے۔ ووٹرز نے ووٹ کا درست استعمال نہ کیا تو اگلے پانچ سال پچھتائیں گے۔ عوام ختم نبوت سے غداری کرنیوالوں سے نفرت کرتی ہے۔ امریکی و بھارتی لابی ن لیگ کے ساتھ ہے۔ پاکستان کے اندرونی و بیرونی دشمن نواز شریف کے حامی ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ 25 جولائی کو نوٹوں کی سیاست دفن کر دیں گے۔ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنیوالا ہر فرد ہمارے ساتھ ہے۔ ہماری سیاست مفادات نہیں نظریات کیلئے ہے۔ پیسے کے زور پر الیکشن جیتنے کے خواب دیکھنے والے کامیاب نہیں ہو سکتے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات