2024 March 29
پاراچنار، 37 سال قبل صدہ سے بے دخل اہل تشیع خاندانوں کی واپسی + تصاویر
مندرجات: ١٦٢٨ تاریخ اشاعت: ٢٦ June ٢٠١٨ - ١٦:٥٨ مشاہدات: 1999
خبریں » پبلک
پاراچنار، 37 سال قبل صدہ سے بے دخل اہل تشیع خاندانوں کی واپسی + تصاویر

ضلع کرم میں بدامنی کے باعث بے دخل ہونے والے خاندانوں کی اپنے علاقوں میں واپسی کا عمل جاری ہے اور 37 سال قبل صدہ سے بے دخل ہونے والے 7 خاندانوں نے آج اپنے علاقے میں واپسی کرلی۔ پاک فوج کے 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر اختر علیم اور ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر بصیر خان وزیر اور دیگر افسران اور قبائلی عمائدین کی موجودگی میں آج مزید چھ خاندان پاراچنار سے صدہ روانہ ہوگئے۔

 
 
اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے یہ خاندان 37 سال قبل بدامنی کے باعث صدہ سے بے دخل ہوگئے تھے، صدہ پہنچنے پر اہل سنت کے عمائدین نے واپس آنے والے خاندانوں کا شاندار استقبال کیا، گذشتہ روز بھی پاراچنار سے بے دخل ہونے والے اہل سنت کے دس خاندان واپس اپنے علاقے میں آگئے تھے۔

صدہ واپس جانے والے ساجد حسین اور دیگر قبائل نے بتایا کہ انہیں بڑی خوشی ہے کہ طویل عرصے بعد وہ اپنے علاقے میں واپس جارہے ہیں۔



 

بریگیڈیئر اختر علیم کا کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس پر تیزی سے عمل جاری ہے۔



 
سینیٹر سجاد طوری کا کہنا تھا کہ فورسز کی قربانیوں سے اب کرم سمیت تمام قبائلی علاقوں میں امن قائم ہوگیا ہے اور آئی ڈی پیز کی واپسی اچھا اقدام ہے۔



 
 
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی اصلاحات اور ترقی کے سلسلے میں آرمی چیف کی بہترین پالیسی کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں تیزی سے مثبت تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور خیبر پختونخوا میں شمولیت سے قبائل کے مسائل کے حل کے لئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔


 
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات