2024 March 28
دہشتگرد فاروقی 30 ہزار کا ملازم ،اثاثہ 70 لاکھ، الیکشن کمیشن نے مالی غبن پربھی آنکھ بند کرلی
مندرجات: ١٦٢٩ تاریخ اشاعت: ٢٨ June ٢٠١٨ - ١٠:٥٩ مشاہدات: 1478
خبریں » پبلک
دہشتگرد فاروقی 30 ہزار کا ملازم ،اثاثہ 70 لاکھ، الیکشن کمیشن نے مالی غبن پربھی آنکھ بند کرلی

 کالعدم جماعت اے ایس ڈبلیو جے کے اورنگزیب فاروفی نے راہِ حق پارٹی کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کراچی سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود دستاویزات کے مطابق کالعدم اہلِ سنت والجماعت کے صدر ایک مسجد کے پیش امام ہے جسکی تنخواہ تیس ہزار 30000 ہےجبکہ اس کے پاس کل اثاثہ 70 لاکھ روپے ہے جبکہ ان کا کوئی کاروبار، گاڑی یا پھر کوئی دیگر اثاثہ نہیں ہے۔

سوال یہ ہے کہ 30000 ہزار ماہانہ تنخواہ کمانے والا 70 لاکھ روپے کا اثاثہ کہاں سے کمایا، لیکن کمیشن دہشتگرد ی میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ مالی غبن پر بھی آنکھ بند کرلی ہےاوراس سوال کا جواب نہیں دیاکہ انہوں نے 70 لاکھ کہاں سے کمائی دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق اورنگزیب فاروقی پر کوئی مقدمہ نہیں تو سوال یہ ہے کہ انکی جماعت کالعدم کیوں ہے؟ جبکہ کراچی میں ہیں شہید خرم زکی کے قتل کا مقدمہ اورنگزیب فاروقی پر درج ہے جسے اپیل کورٹ نے دیکھے بغیر دہشتگرد فاروقی کے خلاف دائر درخواست کا خارج کردیا تھا۔

محسوس یہ ہورہا ہے کہ دہشتگردوں کو قومی دھارے میں لانے کے لئے قومی پالیسی بنالی گئی ہے اور انکے خلاف قانوں کی خلاف ورزی کرنے، دہشتگردی اور نفرت انگیز تقاریر اور شر پھیلانے کے واضح ثبوت ہونے کے باوجود انکو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جارہی ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات