2024 March 29
ہنگو: کالعدم سپاہ صحابہ نے الیکشن سیل قائم کرلیا، الیکشن کمیشن خاموش!!
مندرجات: ١٦٤٥ تاریخ اشاعت: ٠٦ July ٢٠١٨ - ١١:١٩ مشاہدات: 1675
خبریں » پبلک
ہنگو: کالعدم سپاہ صحابہ نے الیکشن سیل قائم کرلیا، الیکشن کمیشن خاموش!!

ہنگو میں کالعدم سپاہ صحابہ نے اپنا الیکشن سیل آفس کھول لیا، اطلاعات کے مطابق راہ حق پارٹی کے پلٹ فارم سے ملک بھر میں کالعدم تکفیری دہشتگرد جماعت الیکشن 2018 میں حصہ لے رہی ہے، لیکن الیکشن کمپن میں کالعدم سپا ہ صحابہ کے جھنڈے ، بینر استعمال کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کالعدم تکفیری دہشتگر دجماعت سپاہ صحابہ الیکشن کمیشن کا ماموں بنارہی ہے، راہ حق پارٹی کا نام استعمال کرکے تکفیری نظریہ کی پروموش کی جارہی ہے اور کالعدم جماعت کے نام سے الیکشن سیل آفس کھولے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کے بہت سے حلقوں سے یہ خبریں موصول ہوئی ہیں کہ الیکشن کمپین میں کالعدم سپاہ صحابہ شیعہ و سنی مسلمانوں کے خلاف ووٹ مانگ رہی ہے، انکا الیکشن نعرہ ہے کہ اسمبلیوں میں پہنچ کر شیعہ و سنی مسلمانوں کے خلاف قوانین بنوائیں گے۔

اسطرح کی شکایات پر الیکشن کمیشن نے آنکھ بند رکھی ہوئی ہیں، ماہرین کے مطابق دہشتگردوں کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی افغان پالیسی کی طرح وبال جان بن جائے گی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات