2024 March 28
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی دہشتگردوں سے حمایت لینے جاپہنچے
مندرجات: ١٦٤٩ تاریخ اشاعت: ١١ July ٢٠١٨ - ١٢:٠٧ مشاہدات: 1461
خبریں » پبلک
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی دہشتگردوں سے حمایت لینے جاپہنچے

ملکی قوانین کی کھل عام خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنائیے گئے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد میں قائم دہشتگردوں کے مرکز الیکشن میں حمایت حاصل کرنے کے جاپہنچے۔

اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آد کے قلب میں قائم داعشی کے حمایتی کالعدم سپا ہ صحابہ کے دفتر جاکر دہشتگرد حافظ نصیر احمد سےملاقات اور حلقہ این اے 53 اسلام آباد پر حمایت کی درخواست کی۔

واضح رہے کہ ن لیگ پر الزام ہے کہ وہ کالعدم جماعتوں کی سرپرستی کرتی ہے، جبکہ ن لیگ کی جانب سے کالعدم لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق کو ماہانہ سرکاری وظیفہ بھی ادا کیا جاتا رہا ہے۔

اسی طرح مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما ٗ بھی کالعدم جماعت کی حمایت حاصل کرنے جارہے ہیں جو نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی سالمیت کے لئیے خطرہ اور عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات