2018 September 23
پشاور دھماکہ؛ دہشتگردوں کو الیکشن کیلئے شیڈول فور سے نکال کر کھلی چھٹی دینے کے نتائج آگئے، راجہ ناصر
مندرجات: ١٦٥٤ تاریخ اشاعت: ١٢ July ٢٠١٨ - ١٦:٣٧ مشاہدات: 55
خبریں » پبلک
پشاور دھماکہ؛ دہشتگردوں کو الیکشن کیلئے شیڈول فور سے نکال کر کھلی چھٹی دینے کے نتائج آگئے، راجہ ناصر

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کا پشاور دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردوں کو الیکشن کے لئے راتوں رات شیڈول فور سے نکال کرکھلی چھٹی دینے کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پشاور اے این پی کی کارنر میٹنگ میں دھماکے کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو الیکشن کے لئے راتوں رات شیڈول فور سے نکال کرکھلی چھٹی دینے کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو بالائے طاق رکھ کر قومی سلامتی کو داو پر لگانے والے ایسے حادثات کے ذمہ دار ہیں۔

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اے این پی کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا تقاضا ہے کہ دہشت گردوں کے سیاسی سرپرستوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے مطابق دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دینے والے قوم کے سامنے جواب دہ ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم کے پی کے کے کارکنان سے زخمیوں کے لئے خون کے عطیات دینے کی بھی اپیل کی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی