2018 December 16
حالیہ حملوں میں سینکڑوں بے گناہوں کا قتل داعش کا پاکستان کو کھلا چیلنج ہے، علامہ راجہ ناصرعباس
مندرجات: ١٦٦٠ تاریخ اشاعت: ١٦ July ٢٠١٨ - ١١:٠٩ مشاہدات: 77
خبریں » پبلک
حالیہ حملوں میں سینکڑوں بے گناہوں کا قتل داعش کا پاکستان کو کھلا چیلنج ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے ملک کے مختلف علاقوں میں ہونے والے حالیہ حملوں میں سینکڑوں بے گناہوں کے قتل عام کو پاکستان کیلئے داعش کا کھلا چیلنج قرار دیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مستونگ میں خود کش حملے کے نتیجےمیں انتخابی جلسے کے دوران قبائلی رہنما سراج رئیسانی اور سینکڑوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر شدید افسوس اور مذمت کا اظہار کیاہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم سانحہ مستونگ کی شدید مذمت کرتی ہے، بے گناہ پاکستانیوں کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، دہشتگردی کے پے درپے واقعات سیکورٹی اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہیں، ایسے دہشگردی کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، پر امن اور ترقی کرتا ہوا پاکستان امریکہ اور ہندوستان کو قبول نہیں، داعش پاکستان کے لئے حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور، بنوں اور مستونگ میں سینکڑوں بے گناہوں کا قتل داعش کا پاکستان کو کھلا چیلنج ہے، امریکہ افغانستان کے بارڈر ایریاز میں داعش کو لا چکا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مستونگ دہشتگردی میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور دہشتگردی کے واقع میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے پاکستان کے عوام سے دعا کی اپیل کی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی