2024 March 29
مرجع عالیقدر آیت اللہ مکارم شیرازی: پاکستان کے شیہ مسلمانوں کے لئے پاکستانی انتخابات میں شرکت لازمی
مندرجات: ١٦٦٢ تاریخ اشاعت: ١٨ July ٢٠١٨ - ١١:٤١ مشاہدات: 1654
خبریں » پبلک
مرجع عالیقدر آیت اللہ مکارم شیرازی: پاکستان کے شیہ مسلمانوں کے لئے پاکستانی انتخابات میں شرکت لازمی

قم میں دینی مرجع آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے پاکستانی انتخابات میں شیعہ مسلمانوں کی شرکت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستانی انتخابات میں شرکت تمام مسلمانوں خاص طور پر شیعہ مسلمانوں کے لئے بہت ضروری ہے۔

شیعہ دینی مرجع آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے پاکستانی انتخابات میں شیعہ مسلمانوں کی شرکت کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستانی انتخابات میں شرکت تمام مسلمانوں خاص طور پر شیعہ مسلمانوں کے لئے بہت ضروری ہے۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے فرمایا: با صلاحیت اور اچھے افراد کا انتخاب شیعوں کی ترقی اور تقویت کا باعث ہے لہذا تمام شیعوں کے لئے انتخابات میں شرکت ضروری ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا متن اور جواب حسب ذيل ہیں:

مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی

سلام علیکم

پروردگار آپ کو صحت عطا فرمائے اور آپ کی توفیقات میں اضافہ فرمائے چونکہ پاکستان میں انتخابات کا مرحلہ آنے کو ہے اور حوزہ نیوز کے مخاطبین مسلسل سوالات پوچھ رہے ہیں لذا جناب سے درخواست ہے کہ پاکستان کے انتخابات میں شیعوں کی شرکت کے حوالے سے اپنی نظر بیان فرمائیں۔

الف: ہر ملک اور خاص طور پر پاکستان کے شہریوں کے لیے انتخابات میں شرکت کرنے کا کیا حکم ہے ؟

ب: اگر انتخابات میں شرکت کرنا جائز ہے تو اس میں کن معیارات کا خیال رکھنا ضروری ہے؟

با احترام و اکرام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا جواب :

باسمه تعالی

علیکم سلام

اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ شرکت کرنا اور با صلاحیت افراد کا انتخاب شیعوں کی ترقی اور تقویت کا باعث بنتا ہے لذا ضروری ہے کہ سب اس میں شرکت کریں.

ناصر مکارم شیرازی




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات