2018 August 19
ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمن کی شکست، ٹارگیٹ کلنگ پھر سے شروع، دو پولیس اہلکار شہید
مندرجات: ١٦٨٤ تاریخ اشاعت: ٠١ August ٢٠١٨ - ١٤:١٥ مشاہدات: 23
خبریں » پبلک
ڈی آئی خان: مولانا فضل الرحمن کی شکست، ٹارگیٹ کلنگ پھر سے شروع، دو پولیس اہلکار شہید

شیعیت نیوز: ڈی آئی خان تحصیل پروا میں خانی شریف کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا خانی شریف میں تکفیری دہشتگردوں کے مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل بشیر اور کانسٹیبل عباس شامل ہیں جو اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ شہدا کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن کو دو اہم نشستوں پر بری طرح شکست دی ہے ، خیال یہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی شکست کا بدلہ یہاں کا مزید امن خراب کرکے لینا چاہتی ہے، جسکے لئے انہوںنے تکفیری کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے مد د لی ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی