2024 March 29
سعودی ایجنٹ شعیب امجد نے بلتستان کی شیعہ عوام کو را کا ایجنٹ قرار دیدیا
مندرجات: ١٧٠٧ تاریخ اشاعت: ١٦ August ٢٠١٨ - ١١:٤٠ مشاہدات: 1723
خبریں » پبلک
سعودی ایجنٹ شعیب امجد نے بلتستان کی شیعہ عوام کو را کا ایجنٹ قرار دیدیا

شیعیت نیوز: ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی ایجنٹ لفٹننٹ جنرل (ر) شعیب امجد نے گلگت بلتستان کے عوام بلخصوص بلتی قومیت اور اسماعیلی برادری پر سنگین الزام عائد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا انٹری پوائنٹ ہے اور یہاں تحریک طالبان پاکستان کے لوگ بھی ہیں جو سی پیک کے منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے زیادہ خطرناک یہ ہے کہ خلیجی ممالک اور مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے جی بی کے لوگ بلخصوص بلتیوں سے انڈیا اور راء کے مضبوط رابطے ہیں۔ ان کو انڈیا بھی لے جایا گیا اور برین واش کرکے انکو تربیت دی گئی ہے۔ راء نے انہیں پیسے بھی دئِے ہیں۔ یہ لوگ سہولت کار بھی ہو سکتے ہیں اور خود ملوث ہوسکتے ہیں۔ سی پیک کو کم از کم ایسی قوتیں ڈیلے کرسکتی ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دوران گفتگو لیفٹننٹ جنرل (ر) شعیب امجد نے مزید کہا کہ سی پیک کا دروازہ یعنی جی بی میں کارروائیاں ہوگی۔ یہاں کارروائی کرنا آسان بھی ہے کیوں کہ یہاں پہاڑی علاقے ہیں اور چھپنے کی جگہ بھی ہے۔ اس مشکل کا حل یہاں کے عوام ہے۔ یہاں کے عوام پڑھے لکھے ہیں اور نوے فی صد شرح خواندگی ہے اور اس سلسلے میں ان سے مدد لی جائے تو عوام حکومت کا ساتھ دیں گے۔ اینکر پرسن کے سوال پر انہوں نے اس بات کی حمایت بھی کی کہ آغا خان گلگت بلتستان میں الگ ریاست بنانا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ شعیب امجد سعودی عرب کا خاص ملازم ہے جو ہر وقت سعودی گن گاتا رہتا ہے ، ماضی میں یمن جنگ کے حوالے سے جب دنیا سعودی عرب کے کرائم پر وایلا کررہی تھی تو یہ اکیلا سعودی عرب کی حمایت میں مصروف تھا اسی طرح پاکستانی قوم جب راحیل شریف کے سعودی اتحاد میں شامل ہونے کی مخالف تھی لیکن سعودی ڈی میں کھڑا بھاش بازیاں کررہا ہے اب ایک مرتبہ پھر جب ملک بھر میں سعودی عرب اور اسکی حمائیتوں کو الیکشن 2018 میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تو یہ میدان میں آکر ملک کے پرامن لوگوں یعنی بلتیوں اور پاکستان میں سرمایہ دار طبقہ اسمائیلی برادری کے خلاف بکواس کرنے لگا اور لچھ نہیں ملا تو را کا ایجنٹ بنادیا ۔

دوسری جانب بلتستان کی عوام اور نوجوان اس نام نہاد تجزیہ کار کی جانب سے خطہ کی عوام کے خلاف زہریلا پروپگنڈا کرنے پر شدید غم و غصہ میں مبتلا ہیں اور انہوںنے چیف جسٹس او ر آرمی چیف سے اس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات