2018 November 20
محرم الحرام کے دوران ٹنڈومحمد خان میں گذشتہ سال کی طرح لوڈشیڈنگ جاری رہی تو شدید احتجاج کیاجائے گا
مندرجات: ١٧٢٠ تاریخ اشاعت: ٠٤ September ٢٠١٨ - ١٤:٣٦ مشاہدات: 78
خبریں » پبلک
محرم الحرام کے دوران ٹنڈومحمد خان میں گذشتہ سال کی طرح لوڈشیڈنگ جاری رہی تو شدید احتجاج کیاجائے گا

مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان کی جانب سے وحدت ھاؤس میں سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈومحمد خان مولانامحمد بخش غدیری کے زیرصدارت ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس میں ماہ محرم الحرام میں درپیش مسائل کے سلسلے میں مولانا محمد بخش غدیری اور دیگر شرکاء کا کہنا تھا کہ عزاداری سیدالشہداءؑ میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔عزاداری سیدالشہداءؑ میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گذشتہ سال پولیس انتظامیہ کیجانب سے عزاداری میں بہتر انتظامات پر اور میونسپل انتظامیہ کی بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن گذشتہ سال دؤران جلوس مجالس لوڈشیڈنگ قابل مذمت ہے اگر اس سال بھی حیسکو انتظامیہ کی یہی روش رہی تو ہم اپنے جلوس ومجالس کارخ شہرکی اہم شاھراہوں کیجانب موڑدینگے اگر دؤران مجالس وجلوس لوڈشیڈنگ کیوجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیاتو اسکی ذمہ دار حیسکو انتظامیہ ہوگی۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی