2024 March 28
اردوزبان زائرین کے لیے خصوصی طور پر عفاف و حجاب کانفرنس منعقدہوئی
مندرجات: ١٧٣٩ تاریخ اشاعت: ١٧ September ٢٠١٨ - ١٧:٥٣ مشاہدات: 1737
خبریں » پبلک
اردوزبان زائرین کے لیے خصوصی طور پر عفاف و حجاب کانفرنس منعقدہوئی

ماہ محرم کے پہلے ہی روز "حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت میں عفاف و حجاب" کانفرنس اردوزبان زائرین کے لیے کہ جو خواتین حرم مطہر رضوی میں ہندوستان وپاکستان سے تشریف لائی ہوئی تھی ، خصوصی طور پر منعقدہوئی۔

حسین غلامپور آستان قدس رضوی ادارہ زائرین غیرایرانی کے ڈائریکٹر نے کہا: ماہ محرم کے پہلے ہی روز "حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت میں عفاف و حجاب" کانفرنس اردوزبان زائرین کے لیے کہ جو ہندوستان و پاکستان سے حرم مطہررضوی میں تشریف لائے ہوئے تھے، خصوصی طور پر منعقدہوئی۔
انہوں نے کہا: یہ عظیم پروگرام اسلام کی عظیم خواتین  جیسے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کو نمونہ بنانے اورمسلمان خواتین کی اسلامی زندگی میں عفاف وحجاب کی ترویج و تبلیغ کی خاطراردو زبان زائر خواتین کے لیے منعقد ہوا۔
غلامپور نے وضا حت کی : یہ جلسات تمام ماہ محرم میں ہر ہفتہ بروز منگل حوزہ و یونیورسٹی کےاساتذہ کے حضور منعقد ہوں گے اور ان میں خصوصا حجاب و عفاف سے مربوط مطالب ، خواتین کے درمیان اس ثقافت کو رائج کرنا ، قرآن کریم، نہج البلاغہ اور آ‏‏ئمہ طاہرین علیہم السلام کے فرامین میں حجاب و عفاف کی اہمیت بیان کی جائے گی۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ زائرین غیر ایرانی کے مدیر نے مزید کہا: تقاریر ومجالس، سوال و جواب کے جلسات، بیان احکام، عفاف  و حجاب کے سلسلے میں سرگرم افراد کےذریعہ تحلیل و تبصرہ وغیرہ ان پروگراموں میں شامل ہیں کہ جو ان کانفرنس میں منعقد ہوں گے اور ہر جلسے کے آخر میں ثقافتی مقابلہ اس کلاس و کانفرنس کے مطالب کے متعلق برپا ہوگا اور پھر ان علمی ثقافتی مقابلے میں کامیاب ہونے والے افراد کو انعامات سے نواز جائے گا۔
غلامپور نے کہا: اس کانفرنس کے پہلے دور میں کنیز رضا معتمدی عظیم عالمہ نے "حفظ کرامت زن، گھریلو معاملات میں استحکام اور معاشرے میں عفاف و حجاب کی رعایت  کے عنوان پر تقریر فرمائی۔
قابل ذکر ہے کہ "حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت میں عفاف و حجاب" کانفرنس  اردو زبان زائرخواتین کے لیے حرم مطہررضوی کے باب الکاظم مشرقی دروازے کے 40 نمبر کمرے میں نماز ظہر ین سے پہلے منعقد ہوا کرے گی۔ 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات