2024 March 28
تحریک انصاف کی حکومت بھی عزاداری دشمنی میں ن لیگ کی پیروبن گئی
مندرجات: ١٧٤٣ تاریخ اشاعت: ١٨ September ٢٠١٨ - ١٨:٢٤ مشاہدات: 1852
خبریں » پبلک
تحریک انصاف کی حکومت بھی عزاداری دشمنی میں ن لیگ کی پیروبن گئی

پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت بھی عزاداری کی دشمنی مسلم لیگ نواز کی پیروبن گئی ہے،گجرانوالہ میں چار دیواری کے اندر مجلس عزاکے انعقاد پر 16ایم پی او کے تحت ایف آئی آردرج کرلی گئی، تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ ورکاںضلع گجرانوالہ میں اولکھ بھائیکے کے رہائشی محمد اکرم شاہ ولد محمد لطیف شاہ پر پولیس نے گھرکے اندر مجلس عزاءکے انعقادکو 16ایم پی اوکے تحت جرم قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے، شیعت نیوز کو موصولہ ایف آئی آر کی کاپی کے مطابق پولیس نے موقف اختیار کیاہے کہ پولیس ٹیم معمول کے گشت پر تھی کہ اسے محمد اکرام شاہ کے گھر25، 30افرادکی مجلس عزاکے انعقاد کی خبر موصول ہوئی پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مسمی محمد اکرم شاہ سے مجلس کے انعقاد کااجازت نامہ طلب کیا جسے پیش کرنے میں وہ ناکام رہا، مذکورہ شخص نے اہل دیہات کے جذبات کو ملحوض خاطر نا رکھتے ہوئے اپنے گھرمیں مجلس عزاکا انعقاد کرکے 16ایم پی اوکے تحت جرم کا ارتکاب کیا ہے ۔

واضح رہے کہ گجرانوالہ پولیس نےمحمد اکرم شاہ پرمقدمہ بغیر اجازت مجلس عزاکے انعقاد کوجرم قرار دیتے ہوئے درج کیا ہے،جو کہ جمہوری ، مذہبی اور آئینی آزادی پر شب خون مارنے کے مترادف ہے، پاکستان کا آئین ہر شہیری کو اس کی مذہبی رسومات اور عبادات کی آزادانہ ادائیگی کی اجازت دیتا ہے جبکہ یہ مجلس عزاءتو ایک گھرکی چاردیواری میں منعقد کی جارہی تھی، یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ گذشتہ 4برسو ں کی ن لیگی حکومت کے دوران پنجاب بھرمیں عزاداری کے اجتماعات کو جرم قرار دیتے ہوئے،کبھی وقت کی پابندی ، کبھی پرمٹ کے حصول اوردیگر مختلف ہیلوں بہانوں کو بنیاد بناکر ہزاروں ایف آئی آر کاٹی گئی تھیں ، حالیہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بدترین شکست اور پاکستان تحریک انصاف کے تبدیلی اور نئے پاکستان کے نعرے کے ساتھ نئی حکومت کی تشکیل نے ملت جعفریہ کو یہ امید کی کرن دکھائی تھی کہ پی ٹی آئی کی حکومت ن لیگی طرح حکمرانی اور عزاداری دشمنی کی روش کاخاتمہ کرتے ہوئے عزاداری اور عزاداوں کو بھرپور تحفظ فراہم کرے گی لیکن افسوس تحریک انصاف کی حکومت بھی عزاداری دشمنی میں ن لیگ کی پیروبن گئی ہے ، لہٰذ ا وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پنجاب پولیس کی اس عزاداری دشمنی کا فوری نوٹس لیں اور عزاداروںکے خلاف متعصبانہ اقدامات کا خاتمہ کریں ۔




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات