2024 March 28
سوشل میڈیاپر شیعہ مقدسات کی توہین میں مصروف گروہ کا سرغنہ بے نقاب، حکومت سے فوری گرفتاری کامطالبہ
مندرجات: ١٧٥١ تاریخ اشاعت: ٢٣ September ٢٠١٨ - ١٩:٠٥ مشاہدات: 2731
خبریں » پبلک
سوشل میڈیاپر شیعہ مقدسات کی توہین میں مصروف گروہ کا سرغنہ بے نقاب، حکومت سے فوری گرفتاری کامطالبہ


شیعت نیوز: سوشل میڈیا پر عزاداری اور مجالس کے خلاف مہم چلانے والے گروہ کا سرغنہ بے نقاب ہو گیا ہے، یہ وہ شخص ہے جسکا نام پروفیسر عبداللہ عالم زیب ہے جس کی پشت پناہی تکفیریت اور سعودی افکار کے پرچار کے لئے سوشل میڈیا پر شدت پسند اور مکتب اہلیبت علیہ سلام کے خلاف زہریلا پروپگنڈا کرنے کی ٹیم کام کررہی ہے،پروفیسر عبداللہ عالم زیب پاکستان میں سعودی چینل وصال اردو پر پروگرام گہری نظرکی میزبانی کرتاہے ،اسکےسوشل میڈیا پیجز پر بھی ایسا فرقہ وارانہ مواد موجود ہے جوملت جعفریہ کےخلاف عام سوشل میڈیاصارفین کے مذہبی جذبات کو ابھارتا ہےجبکہ پروگرام کے دوران بھی عالم زیب کی تکفیری زہنیت اور شدت پسندسوچ کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔


campaign against shiite img 1

عبداللہ عالم زیب کی ہدایت پر ہی محرم الحرام کےآغازکے ساتھ ہی سعودی ایماء پر مجالس و عزاداری کا مذاق بنانے کے لئے مختلف نام نہاد ذاکرین کی ویڈیوز کی کومکس ،ممز بناکر مکتب تشیع کا تمسخراڑایا گیا، ابھی بھی مسلسل انکے پیجز سے ایسی ہی غلیظ شیعہ مخالف مہم جاری ہے،کبھی ماتم کا مذاق کبھی مجالس اور کبھی جھوٹی ویڈیوز پر غلط کیپشن لگاکر عوام کو گمراہ کیا جارہاہے، یہ بات بھی واضح رہے کہ سعودی سرپرستی میں جاری وصال اردو کی نشریات پر شیعہ علمائے کرام ، عقائد ومقدسات کے خلاف زہریلا مواد کثرت کے ساتھ موجود ہےجس کا ماسٹر مائنڈ بھی یہی پروفیسر عبد اللہ عالم زیب ہے ، اس طرح کاطرزعمل پاکستان میں فرقہ واریت کو بڑھاوا دینے کی کوشش ہے جسکی پشت پناہی سعودی عرب کررہاہے،ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتےہیں عبداللہ عالم زیب کے خلاف فوری سائبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتارکیا جائےاور سعودی چینل وصال کی فوری بندش کا حکم دیا جائے ورنہ ملت جعفریہ احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔


campaign against shiite img 2
 




Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات