2024 March 19
سعودی عرب کے قومی دن پر اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب میں بدنام زمانہ دہشت گردجماعت کے سرغنہ کی شرکت
مندرجات: ١٧٦٠ تاریخ اشاعت: ٠١ October ٢٠١٨ - ١٠:٤١ مشاہدات: 1999
خبریں » پبلک
سعودی عرب کے قومی دن پر اسلام آبادمیں منعقدہ تقریب میں بدنام زمانہ دہشت گردجماعت کے سرغنہ کی شرکت

شیعت نیوز: سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں قائم سعودی سفارت خانے میں سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت پاکستان کی معروف دہشت گرد جماعت کے بدنام زمانہ سرغنہ ملااحمد لدھیانوی نے بھی خصوصی شرکت کی، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں متعین سعودی سفیر کی دعوت پر سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر تقریب میںاپوزیشن لیڈر شہباز شریف، وفاقی وزیر دفاع پرویزخٹک،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر پیر نور الحق قادری، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، تکفیری دہشت گردوں کے سہولت کار ملا طاہر اشرفی عرف میٹھا پان سمیت کالعدم تکفیری دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی نے خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور احمد لدھیانوی کے درمیان گرم جوشی کے ساتھ ملاقات بھی دیکھی گئی دونوں قہقہوں کے ساتھ بغل گیر بھی ہوئے اس موقع پراعلیٰ سول وعسکری حکام بھی بڑی تعدادمیں موجود تھے۔

واضح رہے کہ ایک جانب سعودی عرب امت مسلمہ میں اتحاد یگانت کا علمبردار بننے کی کوشش کرتا ہے اور خود کو عالم اسلام کا سردار سمجھتاہے دوسری جانب پاکستان میں ہزاروں شیعہ سنی بے گناہ مسلمانوں کے خون ناحق میں ملوث کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی کھلم کھلا حمایت اور سرپرستی میں بھی مصروف ہے، جو کہ سعودی عرب کے دوغلے کردار کی عکاسی ہے۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات