2024 March 19
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز کا قطیف میں عزاداروں پر حملہ
مندرجات: ١٧٦١ تاریخ اشاعت: ٠١ October ٢٠١٨ - ١٠:٤٧ مشاہدات: 1998
خبریں » پبلک
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز کا قطیف میں عزاداروں پر حملہ

سعودی عرب کے علاقہ قطیف میں عوامی تحریک کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے سکیورٹی دستوں نے قطیف میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے عزاداروں اور اسلامی شعائر پر حملہ کرکے ریڈ لائن سے عبور کیا ہے۔

عوامی کمیٹی کے اراکین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے ہمیشہ اسلامی شعائر بالخصوص شیعہ مذہبی مقدسات اور شعائر کو پامال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اس بار بھی سعودی عرب کی امریکہ نواز شیطانی حکومت نے اسلامی اور مذہبی شعائر پر حملہ کرکے ثابت کردیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت ماضی کی طرح اسلام اور مسلمانوں کی دشمنی اور عداوت پر کمر بستہ ہے اور خطے میں بڑے شیطان امریکہ کے کہنے پر یزیدی اور شیطانی کردار ادا کررہی ہے۔ عوامی کمیٹی کے بیان کے مطابق سعودی عرب کو اہلبیت اطہار علیھم السلام کے چاہنے والوں کے خلاف معاندانہ اور بہیمانہ اقدامات سے کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات