2024 March 19
اب اپنے ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی مروائو گے،تکفیری دہشت گردوں کی شیعہ صحافی کو دھمکی آمیز فون کال
مندرجات: ١٧٦٦ تاریخ اشاعت: ٠٣ October ٢٠١٨ - ١٩:٢٠ مشاہدات: 2296
خبریں » پبلک
اب اپنے ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی مروائو گے،تکفیری دہشت گردوں کی شیعہ صحافی کو دھمکی آمیز فون کال


شیعت نیوز: اب اپنے ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی مروائو گے"یہ دھمکی پنڈی کے رہائشی فرحان جعفری کو آج بذریعہ فون کال دی گئی ہے ، وجہ وہی ہے جسکے لیے 25 ہزار پاکستانی شیعوں کی جان لی جا چکی ہے یعنی شیعہ ہونا ۔ فون کال کرنے والے کا اگر سراغ لگایا جائے تو باقی تمام کیطرح اس کا کھرا بھی سپاہ صحابہ اہلسنت و الجماعت / لشکرجھنگوی سے ملیگا ،تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد راولپنڈی کی حدوداقبال ٹائون میں رہائش پذیر روز نامہ پاکستان اور روز ٹی وی کے ڈپٹی بیورو چیف اورسیکریٹری انفارمیشن کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی فرحان حسین جعفری کوتکفیری دہشت گرد عناصرکی جانب سے نامعلوم فون کال موصول ہوئی جس میں کہاگیاکہ یہ مجلس وجلوس نکالنے سے باز آجائو ہم نے تمہیں پہلے بھی دوتین بار اشارے دیئے لیکن تم باز نہیں آئےلگتا ہے کہ  اب اپنے ساتھ اپنے گھر والوں کو بھی مروائو گے، بہتری اسی میں ہے کہ اپنے گھروالوں کے ساتھ یہ شہر یا یہ ملک ہی چھوڑ کرچلے جائوورنہ انجام کے ذمہ دار خود ہو گے۔

 یاد رہے لشکرجھنگوی ایک خط کوئٹہ میں بانٹ چکی ہے جس میں ہزارہ شیعوں کو تنبیہہ کی گئی تھی کہ یا وہ ملک چھوڑ جائیں یا مرنے کیلئے تیار ہو جائیں ۔فرحان جعفری کے گھر پر اس سے پہلے ایک مرتبہ فائرنگ ہو چکی ہے ، اور دکھ کی بات یہ ہے کہ فرحان جعفری کو ایس ایچ او تھانہ صادق آباد کے پاس اپنی درخواست جمع کروانے کیلئے اپنے صحافتی تعلقات استعمال کرنے پڑے ورنہ ایسی "غیر اہم" درخواست کو مقامی تھانہ درخورد_اعتنا نہیں سمجھ رہا تھا ۔ یا شاید اہم سمجھ رہا ہو لیکن اثاثوں کی اہمیت ایک عام پاکستانی شہری کی جان سے زیادہ ہے ؟

فرحان جعفری نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں اپنی اور اپنی اہل خانہ کی جان ومال کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے فوری سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے وہ فون نمبرز بھی پولیس کو فراہم کردیے ہیں جن سے انہیں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں ،اب دیکھنا یہ ہے کہ پولیس فرحان جعفری کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے ان مجرموں کو پکڑنے میں کامیاب ہوتی ہے یا پھر یہ درخواست بھی ردی کی ٹوکری کی نذرہوجائے گی۔






Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات