2024 April 25
ابوبکر نے پیغمبر اکرم (صلي الله عليه وآله و سلم) کی حدیثوں کو جلا ڈالا
مندرجات: ٢٣٤ تاریخ اشاعت: ١٧ November ٢٠١٦ - ١٣:١١ مشاہدات: 4860
تصویری دستاویز » پبلک
ابوبکر نے پیغمبر اکرم (صلي الله عليه وآله و سلم) کی حدیثوں کو جلا ڈالا

 

 

عائشہ نے اپنے والد ابوبکر کی بات یوں نقل کی ہے: 

قالت عائشة جمع أبي الحديث عن رسول الله صلى الله عليه وسلم وکانت خمسمائة حديث فبات ليلته يتقلب کثيرا قالت فغمني فقلت أتتقلب لشکوى أو لشيء بلغک فلما أصبح قال أي بنية هلمي الأحاديث التي عندک فجئته بها فدعا بنار فحرقها

عائشہ کہتی ہیں: میرے والد نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کچھ حدیثیں جمع کی تھیں جن کی تعداد پانچ سو تھی۔ ایک رات وہ اپنے بستر پر بڑی بے چینی سے کروٹ پہ کروٹ بدل رہے تھے۔ عائشہ کہتی ہیں میں اس بات سے پریشان ہوئی اور عرض کی کیا آپ کو کسی چیز کی شکایت ہے یا آپ کو کوئی [بری] خبر ملی ہے؟ پھر صبح کو میرے والد نے مجھے آواز دی اور کہا: بیٹی! جو حدیثیں تمہارے پاس ہیں انھیں جلدی سے لے آو۔ میں انھیں لے آئی۔ پھر انھوں نے آگ منگواکر انھیں جلاڈالا۔ 

 تذکرة الحفاظ، ج 1، ص 5.

 

اہل سنت بھائیوں سے سوال:

1ـ ابوبکر نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیثوں کو کیوں جلادیا؟

2ـ کیا خداوند متعال نے سورہ حشر کی ساتویں آیت میں حکم نہیں دیا کہ جو کچھ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم دیں اسے انجام دیں اور جس سے منع کریں اسے انجام نہ دیں، کیا ابوبکر کا یہ عمل علی الاعلان قرآن و پیغمبر خدا کی مخالفت نہیں ہے؟

3ـ پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان احادیث میں کون سے مطالب بیان کئے تھے جنھیں ابوبکر نے ختم کرنے میں جلدی کی؟

 





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی