2024 March 29
چہلم پر کربلائے معلی میں تین کروڑ عزاداروں کا عظیم الشان اجتماع
مندرجات: ٤٢٦ تاریخ اشاعت: ٢٢ November ٢٠١٦ - ٠٩:٣٥ مشاہدات: 2287
خبریں » پبلک
چہلم پر کربلائے معلی میں تین کروڑ عزاداروں کا عظیم الشان اجتماع

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ ) عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب با وفا کا چہلم منایا جا رہا ہے جس میں عراق، ایران اور دنیا بھر سے آئے ہوئے کروڑوں عقیدت مند شریک ہوئے جو انتہائی پرجوش اور منظم طریقے اور پرامن ماحول میں بارگاہ حسینی میں اشک و ماتم کا نذرانہ پیش کر رہے تھے۔ کربلائے معلی میں سید الشہدا امام حسین علیہ السلام اور آپ کے اصحاب باوفا کے چہلم میں دنیا کے ساٹھ ملکوں کے لاکھوں عقیدت مند شریک ہوئے۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت کربلائے معلی میں تین کروڑ سے زائد عزاداروں کا اجتماع ہے اور بارگاہ حسینی اور اس کے اطراف کی تمام شاہراہیں شمع حسینی کے پروانوں سے چھلک رہی تھی جن میں بیس لاکھ سے زائد ایرانی زائرین بھی شریک تھے۔

پاکستان، ہندوستان اور لبنان سمیت دنیا کے دیگر ملکوں سے بھی لاکھوں کی تعداد میں عزادار کربلائے معلی میں سید الشہدا کا چہلم منانے آئے۔ زائرین کی کثیر تعداد قدیم روایت کے تحت نجف اشرف اور عراق کے دیگر شہروں سے پیدل سفر کرکے کر بلائے معلی پہنچی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں اور داعشی دہشت گردوں کی دھمکیوں اور دشمنان اہلبیت کی سازشوں کے باوجود شمع حسینی کے پروانوں کا یہ عظیم الشان اجتماع مکمل امن وامان کے ساتھ منایا گیا۔ عراق کے صدر فواد معصوم نے اربعین ملین مارچ اور چہلم امام حسین علیہ السلام کے پرشکوہ اجتماع کے انعقاد کی قدردانی کرتے ہوئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کی بابت ملک کی مسلح افواج، پولیس اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں کی جانفشانی اور قربانیوں کو سراہا ہے۔

اتوار کے روز اپنے ایک پیغام میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی تعزیت پیش کرتے ہوئے صدر فواد معصوم نے یہ بات زور دیکر کہی کہ عراقی عوام اربعین حسینی کی عظیم روایت کو ہر سال پہلے سے زیادہ شکوہ وعظمت کے ساتھ منا رہے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق اربعین ملین مارچ اور چہلم امام حسین کے اجتماع کی حفاظت کے لیے تیس ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تعنیات کیا گیا ہے جو پوری تندہی کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کی مکمل سیکورٹی عراقی افواج کی توانائیوں اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جو بیک وقت ، داعشی دہشت گردوں کے خلاف بھی برسر پیکار ہیں۔





Share
1 | javeed dilnavi | | ١٩:٣٨ - ٢٣ November ٢٠١٦ |
Khuda muhagiz hu is kaewan ks


   
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات