2018 September 24
معروف پاکستانی نعت خواں اویس قادری کی کربلا معلیٰ میں حاٖضری
مندرجات: ٥٤١ تاریخ اشاعت: ١٧ January ٢٠١٧ - ٠٩:٣٥ مشاہدات: 531
خبریں » پبلک
معروف پاکستانی نعت خواں اویس قادری کی کربلا معلیٰ میں حاٖضری

شیعیت نیوز: پاکستان کے معروف اہلسنت نعت خواں اویس رضا قادری نے کربلا معلیٰ میں سید الشہداء نواسہ رسول(ص) جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ سلام ابن علی ابن طالب علیہ سلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی۔

اطلاعات کے مطابق اپنے دوراہ عراق کے دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اویس رضا قادری تین روز کربلا معلیٰ میں جوار امام حیسن علیہ سلام میں گذار رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے اویس رضاقادری حرم امام حسین اور علمدار کربلا حضرت عباس ابن علی علیہ سلام کے روضہ ہائے مبارک کے درمیاں بین الحرمین میں کھڑے ہیں۔

اس دوران انہوں  نے اپنی خوب صورت آواز میں امام عالیٰ مقام کے حضور نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

معروف اہلسنت نعت خوان کی ساتھیوں سمیت کربلا معلیٰ میں موجودگی تکفیری مکتب فکر کو ایک آنکھ نہیں بھارہی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی معروف سنی اسکالر علامہ عرفان مشہدی نے سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کے ہمراہ فرزند رسول امام موسیٰ کاظم علیہ سلام کے روضہ ہائے مقدس پر حاضری دی تھی جبکہ انکی کربلا کی زیارت بھی شیڈول تھی۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی