2018 November 20
دہشتگردی پر خاموش مفتی نعیم وینا ملک کی طلاق بچانے کے لئے متحرک
مندرجات: ٦٥١ تاریخ اشاعت: ١٣ March ٢٠١٧ - ١١:٣١ مشاہدات: 488
خبریں » پبلک
دہشتگردی پر خاموش مفتی نعیم وینا ملک کی طلاق بچانے کے لئے متحرک

شیعیت نیوز: اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان صلح کرانے کے لیے اہم شخصیات متحرک ہو گئیں، جن میں پاکستان کے مشہور دیوبندی عالم دین مفتی نعیم اور مولانا طارق جمیل بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے وینا ملک اور اسد خٹک سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ کچھ عرصہ قبل انہوںنے جامعہ بنوریہ میں وینا ملک اور اسد خٹک سے ملاقات بھی کی تھی، جس کے بعد دونوں فیملیز کے درمیان دوستانہ روابط قائم ہوئے تھے۔

انہی روابط کی روشنی میں مفتی نعیم دونوں میں صلح کی کوششیں کر رہے ہیں۔

جنگ نیوز کے مطابق دو علمائے دین نے بھی اس سلسلے میں اداکارہ وینا ملک اور اسد خٹک سے رابطہ کیا ہے۔ ایک عالم دین کا تعلق کراچی اور دوسرے عالم دین کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

صلح کرانے والی شخصیات نے اسد خٹک کو مزاج دھیما رکھنے کی تلقین کی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وینا ملک نے ان تمام شخصیات کو یقین دلایا ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر غور کریں گی

واضح رہے کہ پاکستان کے حساس ترین مسئلہ دہشتگردی کا ہے ، اس دہشتگردی میں مفتی نعیم کے ہم مسلک دہشتگرد شامل ہیں لیکن مفتی نعیم کی جانب سے اس مسئلہ کو لے کر آج تک اتنی سنجیدیگی نہیں دیکھائی گئی جتنی وینا ملک کی طلاق کو بچانے میں دیکھائی جارہی ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وینا ملک کی طلاق پاکستان کا اہم مسئلہ ہے۔





Share
* نام:
* ایمیل:
* رائے کا متن :
* سیکورٹی کوڈ:
  

آخری مندرجات
زیادہ زیر بحث والی
زیادہ مشاہدات والی